کویت، شعبۂ رہائشی امور اگلے ہفتے سے نجی کمپنیوں کی رجسٹریشن کے معاملات سرانجام دے گا

residency affairs

کویت، 21 اپریل 2020، کویتی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ محمکہ رہائشی امورنے اقامہ معاملات کی آن لائن تکمیل کے لئے  نجی کمپنیوں کی رجسٹریشن اور  یوزر آئی ڈی اور پاس ورڈ مہیا کرنے کے لیے دجیج کے علاقے میں  شعبۂ اداری کی عمارت میں  ایک ہال کیا ہے۔ اس سروس سے نجی سیکٹر  (آرٹیکل ۱۸)کےعاجر ،کفیل  یا مندوب (مجاز دستخط کنندہ) اس یوزر آئی ڈی اور پاس ورڈ کا استعمال کرتے ہوئے وزارت داخلہ کی ویب سائٹ سے ورک پرمٹ کی تجدید کرسکیں گے۔ 

وزارت داخلہ میں تعلقات عامہ کی انتظامیہ اور سیکیورٹی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ مختص ہال کو ضروری ہدایات کے مطابق تیار کیا گیا ہے اور ملک میں جاری کورونا صورتحال کے پیش نظر تمام احتیاطی تدابیر کو مدنظر رکھا گیا ہے جو وزارت صحت کی جانب سے کورونا وائرس اور اس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے جاری کی گئی ہیں۔

  ذرائع نے بتایا کہ متعلقہ افراد آئندہ اتوار سے صبح 10 سے دوپہر 2 بجے تک وہاں آسکیں گے اور اس سلسلے میں متعلقہ  قوانین اور قواعد و ضوابط پر عمل درآمد کی ضرورت ہے ۔

Exit mobile version