منی ایکسچینج سروسز کو لاک ڈاؤن کے آغاز میں ہی بندش سے استثنیٰ حاصل تھا

Money exchange shops are excluded from closure during lockdown

سوشل میڈیا سمیت بعض ویب سائٹس پر بے بنیاد اور جھوٹی خبریں چل رہی ہیں، میونسپل اتھارٹی کویت

کویت سٹی، 20 اپریل  2020، میونسپل اتھارٹی کویت نے تصدیق کی ہے کہ منی ایکسچینج کی دکانیں کھلنے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں میں صداقت نہیں ۔ میونسپل اتھارٹی نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ 22 مارچ کو جاری کی گئی قرارداد نمبر 703 کے مطابق منی ایکسچینج کی دکانیں ان سرگرمیوں میں شامل ہے جنہیں لاک ڈاؤن میں بندش سے استثنیٰ دیا گیا تھا۔ 

میونسپل اتھارٹی نے پریس ریلیز میں ہے کہا ہے کہ منی ایکسچینج کی دکانوں کو کھلنے کی اجازت تھی اور تارکین وطن کو رقوم اپنے اہلخانہ کو بھیجنے کے لیے منی ایکسچینج کی دکانیں موجودہ حالات میں صبح 9 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک اپنی سروسز انہیں فراہم کرسکتی ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے اپنے فیصلے میں 17 ایسی سروسز اور سرگرمیوں کی وضاحت کی تھی، جنہیں لاک ڈاؤن میں بندش سے استثنیٰ حاصل تھا۔ ایسی مستثنیٰ سرگرمیوں کی تعداد اب کم کرکے 9 کردی گئی ہے۔ 

ایسی تمام مستثنیٰ سرگرمیوں کو کورونا وائرس کے پھیلاؤں کو روکنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات میں شروع سے ہی کام کرنے کی اجازت تھی اور انہیں کام کرنے سے نہیں روکا گیا تھا۔

Exit mobile version