کویت میں کورونا وائرس کے مزید ۷۷ کیسز سامنے آگئے

77 New Corona Virus affected cases in Kuwait today

۵ اپریل، ۲۰۲۰: وزارتِ صحت کے مطابق کویت میں کورونا وائرس کے 77 مزید نئے کیسز سامنے آئے ہیں، مجموعی تعداد 556 ہوگئی۔
جب کہ ان 77 افراد میں 8 پاکستانی شہری بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ یہ 8 پاکستانی کورونا وائرس کے کسی مصدقہ مریض کے ساتھ رابطے میں رہے ہیں اور ابھی ان میں کورونا وائرس کی تشخیص نہیں ہوئی بلکہ ان کو ٹیسٹ کیا جائے گا کہ آیا ان میں بھی وائرس منتقل تو نہیں ہوا۔

کویت میں اب تک کورونا وائرس سے ایک شخص کی موت واقع ہوئی ہے جو کہ ایک ۴۶ سالہ بھارتی شہری تھا۔

Exit mobile version