غیر قانونی طور پر رہائش پزیر افراد کے لئے چھوٹ کا اعلان

غیر قانونی طور پر رہائش پزیر افراد کے لئے چھوٹ کا اعلان 1

کویت سٹی ، 26 مارچ: نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ انس الصالح نے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس کے تحت انہوں نے رہائشی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے تمام افراد  کو جرمانے کی ادائیگی سے استثنیٰ دے دیا ہے بشرطیکہ وہ یکم اپریل  سے 30 اپریل کے درمیان کویت سے چلے جائیں۔

اس فیصلے کے تحت ایسے تمام غیر قانونی طور پر رہائش پزیر افراد جو اپریل کے مہینے میں کویت چھوڑ کر جانا چاہتے ہیں ان کے لئے کچھ قوائد وضح کئے گئے ہیں۔ فیصلہ کے مطابق ایسے افراد کویت چھوڑ کر جا سکتے ہیں اور دوبارہ نئے ویزے پر آسکتے ہیں بشرطیکہ ان پر کوئی اور پابندی عائد نہ ہو۔

مزید برآں خلاف ورزی کے مرتکب وہ افراد جن جو کسی انتظامی یا قانونی پیچیدگی کی وجہ سے ملک نہیں چھوڑ سکتے وہ رہائشی معاملات کے جنرل ایڈمینسٹریٹو آفس جا کر اپنے معاملات قانون کے مطابق درست کروائیں۔ جو افراد اس چھوٹ سے فائدہ نہیں اٹھائیں گے وہ مقرر کردہ سزا کے حقدار ہونگے اور اُن کو کویت سے نکال دیا جائے گا اور واپس کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

Exit mobile version