ڈپلومیٹک وویمن سوسائٹی کویت و پاکستان بزنس سنٹر کویت کے زیرِاہتمام کویت نیشنل ڈے کا انعقاد

Hafiz Muhammad Shabbir of AlHafiz Group Kuwait with KTV2

شیخہ ہالہ بدر محمد الاحمد الصباح کی زیرسرپرستی اورڈپلومیٹک وویمن سوسائٹی کویت و پاکستان بزنس سنٹر کویت کے تعاون سے کویت کا نیشنل ڈے منایا گیا جس کے سپانسر حافظ محمدشبیرڈائریکٹر الحافظ گروپ آف کمپنیزکویت تھے۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی سفیراسلامی جمہوریہ پاکستان سیدسجاد حیدر تھے۔جبکہ سفیرسیدسجاد حیدرکی اہلیہ سمیت سفارتخانہ پاکستان کے آفیسرز اورانکی فیملیز نے بھی شرکت کی۔ کویت کے نیشنل ڈے کوبھرپور طریقے سے منانے میں جارللہ ٹریولز، یوکے انٹرنیشنل، پاکستان نیشنل انگلش سکول حولی، ڈاکٹر ثناء اللہ، مادام نرجس الشطی (انٹرنیشنل وویمن گروپ)،ام سلیما ن، ابو سلیمان، کا بھرپور تعاون بھی رہا۔انکے علاوہ کویت کمیونٹی کی معروف شخصیات بدر الدویش جنرل سیکرٹری فنون الثقافہ، شیخہ سہیلا سالم الصباح،، امریکن ایمبیسیڈر اورایرانی ایمبیسڈر سمیت دیگر دوسرے نو ممالک کے سفارتکاروں نے شرکت کی۔

ماڈرن آرٹ میوزیم کو پاکستانی اور کویتی پرچموں سے بھی سجایا گیا۔ اسکے علاوہ کویتی پرچموں سمیت کویت کے ماڈلز پر مبنی خوبصورت بیجز بھی کویتی کمیونٹی میں پیش کئے گئے۔کویت نیشنل ڈے میں خصوصی طور پر کویت کے نیشنل ڈے کے حوالے سے ترانے بھی بجائے گئے اورساتھ ساتھ پاکستانی گلوکاروں (جمیل جمی اورمحمدابراہیم) نے بھی کویتی کمیونٹی کوزبردست خراج تحسین پیش کیا۔کویت نیشنل ڈے کی تقریب میں کویت یونیورسٹی کی جانب سے پروفیسرڈاکٹرعبدالمطلب البلام نے خصوصی طور پر قدیم کویت کے نقشہ جات اورانکی معلومات پر فراہم تھری ڈی ویو بھی دکھایا۔جسے کویتی طالبعلموں نے خوب سراہا۔

کویت نیشنل ڈے کی اس تقریب کے اختتام پر کویتی کمیونٹی کی شخصیات کو پاکستان بزنس سنٹر کویت و الحافظ گروپ کی جانب سے سینکڑوں کی تعداد میں گفٹ پیک جس میں کویت کے نیشنل ڈے کے حوالے سے خوبصورت برینڈنگ کی گئی تھی جس میں خوبصورت پرنٹ کپ، کیلنڈر، کی چین، پین، ٹی کوسٹر، پین ہولڈر اور پیپرہولڈر جس کو الحافظ گروپ کی جانب سے خوبصورت پیک میں محفوظ کیا گیا تھا پیش کی گئیں اورکویتی معززین میں لوح اعزاز(شیلڈ) بھی دیں گئیں، شیلڈ پر ایک طرف کویت ٹاور اور دوسری طرف مینار پاکستان کی تصویر بھی آویزاں تھیں جسے کویتی کمیونٹی نے بھی بہت سراہا۔

Exit mobile version