60 سال سے زائد عمر افراد کے لئے ورک پرمٹ اور اقامہ کی تجدید ختم کرنے کا فیصلہ

60 سال سے زائد عمر افراد کے لئے ورک پرمٹ اور اقامہ کی تجدید ختم کرنے کا فیصلہ 1

کویت سٹی، 28 اگست 2018 (اردوکویت): مقامی اور غیرملکی تارکینِ وطن کے درمیان آبادی کے تناسب کو کنٹرول کرنے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں، بے ہنر افراد اور کم پڑھے لکھے افراد کی تعداد کم کرنے کے لئے وزارتِ  داخلہ کے حکام نے مختلف سخت فیصلے کئے ہیں اور اس سلسلے میں باقی متعقلہ اداروں کو بھی تعاون کرنے کی ہدایت کی ہے۔

روزنامہ عرب ٹائمز کے مطابق حکومت نے نئے ورکرز کی بھرتی کے لئے بھی نئے قواعد جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان قواعد کی رو سے 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو ورک پرمٹ جاری نہیں کئے جائیں گے اور ایسے افراد کے اقاموں کی تجدید بھی نہیں کی جائے گی، تاہم کچھ مخصوص پیشوں کے حامل افراد کو اِستثناء حاصل ہوگا۔ مزید برآں مصری، شامی اور پاکستانی شہریوں کو ویزوں کا اِجراء  کم سے کم کرنے کی تجویز ہے اور صرف اعلیٰ تعلیم یافتہ و تکنیکی صلاحیتوں کے حامل افراد کو ہی  بہت کم تعداد میں ورک پرمٹ جاری کئے جائیں گے۔

Exit mobile version