16 جون 2017( اردو کویت، بحوالہ روزنامہ الرائی): ڈرائیونگ لائسنس کے اجرأ سے متعلقہ حکام نے ایک نئی تجویز منظوری کے لئے پیش کی ہے جس کے تحت ڈرائیونگ لائسنس کے اجرأ کی فیس 10دینار سے بڑھا کر 500دینار کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ روزنامہ الرائی کے مطابق گھریلو ڈرائیورزاس اضافے سے مستثناء ہونگے۔ اس مجوزہ مسودے کے تحت گاڑیوں کی رجسٹریشن، تجدید اور ملکیتی حقوق کی منتقلی کے لئے بھی فیس بڑھانے کی سفارش کی گئی ہے۔ دس سال سے کم پرانی گاڑیوں کی رجسٹریشن اور منتقلی کے لئے فیس 10دینار سے بڑھا کر 300دینار کرنے اور تجدید کی فیس 5دینار سے 100دینار کرنے کی بھی تجویز ہے۔ مزید برآں 10سال سے پرانی گاڑیوں کی ملکیتی منتقلی کی فیس 400دینار اور انہی گاڑیوں کی تجدید ی فیس 200دینار کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔نئی تجویز کے تحت ایسے غیرملکی افراد جن کے پاس 10سال سے پرانی اضافی گاڑی ہوگی اس کی ٹرانسفر فیس 500دینار اور تجدیدی فیس 300دینار ہوگی
کویت: ڈرائیونگ لائسنس اور گاڑی کی رجسٹریشن کے لئے نئی تجویز آگئی
-
by اردو کویت

- Categories: کویت
متلعقہ مواد
سرحد پر تقریباً17 ہزار افراد کی بائیو میٹرک تصدیق
by
اردو کویت
مئی 19, 2023
مسافر پریشان نہ ہوں! بائیو میٹرک اسکین صرف ڈیٹا بیس تیار کرنے کیلئے ہے
by
اردو کویت
مئی 18, 2023
پاک ڈونرز کویت چیپٹر کی جانب سے 20ویں عطیہ خون کے کیمپ کا انعقاد
by
اردو کویت
جنوری 20, 2023
کویت ایئرپورٹ پر بھارتی مسافر سے چرس برآمد
by
اردو کویت
ستمبر 12, 2022