شویخ میں گودام سے خراب گوشت برآمد

شویخ میں گودام سے خراب گوشت برآمد 1

کویت،7 جنوری 2017 (اردو کویت): وزارت  صنعت وِتجارت کے افسران نے شویخ میں واقع ایک کمپنی کے گودام سے 4500 ٹن مضرِ صحت گوشت برآمد کرلیا۔ گوشت کو مختلف ریستورانوں اور بڑی مارکیٹوں میں تقسیم کیا جانے والا تھا۔ وزارت ِتجارت و انڈسٹری کے انڈر سیکریٹری برائےکمرشل کنٹرول اینڈ کنزیومر پروٹیکشن عید الرشیدی نے بتایا کہ موقع سے حاصل کئے گئے گوشت کے نمونے وزارت صحت کی لیبارٹری میں بھیجنے پر یہ واضع ہوگیا کہ یہ گوشت انسانی استعمال کے قابل نہیں تھا۔

Exit mobile version