کویت،30 نومبر 2016: (اردو کویت) کویت پولیس کے سپیشل یونٹ نے وزارت بجلی و پانی کی ملکیتی بجلی کی تاریں اور دیگر سامان چوری کرنے والے ایک بنگلا دیشی گینگ کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے کھوجیوں نے کئی بنگلادیشی شہریوں پر مشتمل ایک ایسے گروہ کا سراغ لگایا تھا جوقیمتی مالیت کے بجلی کے تار چوری کرتا تھا۔ ان کی گرفتاری کے لئے ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس نے تحقیقات کرنے کے بعد اس گروہ کو گرفتار کر کے 1000 کلو گرام سے زائد تانبے کی تاریں اور تار کاٹنے والے آلات برآمد کر لئے۔ ملزمان نے چوری کا اعتراف کرلیا ہے اور مزید تفتیش پر یہ بات سامنے آئی کہ ان میں سے کوئی بھی فرد اپنے کفیل کے پاس کام نہیں کرتا۔
کیبل چور بنگلادیشی گینگ گرفتار، چوری شدہ سامان برآمد
-
by اردو کویت

- Categories: کویت
متلعقہ مواد
المزینی ایکسچینج اور کویت ایئرویز نے صارفین کی خدمات کو بہتر بنانے کے لیے تعاون کے معاہدے پر دستخط کر دیے
by
Sajjad Naveed
اگست 20, 2026
منتخب غیر کویتی رہائشیوں کے لیے نئے چِپ پر مبنی سول آئی ڈی کارڈز کا اعلان
by
اردو کویت
جنوری 4, 2026
سرحد پر تقریباً17 ہزار افراد کی بائیو میٹرک تصدیق
by
اردو کویت
مئی 19, 2023
مسافر پریشان نہ ہوں! بائیو میٹرک اسکین صرف ڈیٹا بیس تیار کرنے کیلئے ہے
by
اردو کویت
مئی 18, 2023