93

کیبل چور بنگلادیشی گینگ گرفتار، چوری شدہ سامان برآمد

کویت،30 نومبر 2016: (اردو کویت)  کویت پولیس کے سپیشل یونٹ نے وزارت بجلی و پانی  کی ملکیتی بجلی کی تاریں اور دیگر سامان چوری کرنے والے ایک بنگلا دیشی گینگ کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے کھوجیوں نے کئی بنگلادیشی شہریوں پر مشتمل ایک ایسے گروہ کا سراغ لگایا تھا جوقیمتی مالیت کے بجلی کے تار چوری کرتا تھا۔ ان کی گرفتاری کے لئے ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس نے تحقیقات کرنے کے بعد اس گروہ کو گرفتار کر کے 1000 کلو گرام سے زائد تانبے کی تاریں اور تار کاٹنے والے آلات برآمد کر لئے۔ ملزمان نے چوری کا اعتراف کرلیا  ہے اور مزید تفتیش پر یہ بات سامنے آئی کہ ان میں سے کوئی بھی فرد اپنے کفیل کے پاس کام نہیں کرتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں