کویتی شہریوں نے شرح ِجرائم میں غیرملکیوں کو پیچھے چھوڑ دیا

کویتی شہریوں نے شرح ِجرائم میں غیرملکیوں کو پیچھے چھوڑ دیا 1

کویت، 9نومبر 2016 (اردو کویت ): کویتی شہریوں نے اس سال جرائم میں غیرملکی افراد کو پیچھے چھوڑ دیا، روزنامہ عرب ٹائمز کا  روزنامہ الشاھد کے حوالے سے انکشاف۔ روزنامہ کے مطابق
اعدادو شمار ظاہر کرتے ہیں کہ اس سال کویتی شہری 10،929 جرائم کے مرتکب ہوئے، جبکہ مصری شہریوں نے 2621، بدون افراد نے 1803، بھارتی شہریوں نے 1131،شامی افراد نے 1006، سعودی شہریوں نے 860، بنگلادیشی افراد نے 502، فلپائنی افراد نے 343، پاکستانی شہریوں نے 296، ایرانی شہریوں نے 234، لبنانی افراد نے 233،  اردنی شہریوں نے 232 ، سری لنکن افراد نے 193اور عراقی شہریوں نے 165 جرائم کئے۔ جبکہ مختلف دیگر قومیتوں کے افراد  1580 جرائم کے مرتکب ہوئے۔

Exit mobile version