کویت، 4 اکتوبر 2016: ابو حلیفہ میں پولیس کو مطلوب ایک کویتی شہری نے گرفتاری دینے کی مزاحمت کرتے ہوئے 2 پولیس اہلکاروں کو چاقوکے پے در پے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔پولیس ذرائع کے مطابق آپریشن روم کو اطلاع ملی تھی کہ ایک شخص اپنی گاڑٰ ی ایک دوسری گاڑی میں جان بوجھ کر بار بار ٹکرا رہا ہے، جس پر پولیس اہلکار ملزم کو گرفتار کرنے پہنچے تو اس نے اہلکاروں پر چاقو سے وار کردئیے جس سے اہلکار شدید زخمی ہوگئے تاہم مزید نفری نے پہنچ کر ملزم کو قابو کرلیا۔ ملزم کو مزید کاروائی کے لئے متعلقہ حکام کے حوالہ کردیا گیا ہے جبکہ زخمی پولیس اہلکاروں کو علاج کے لئے ہسپتال بھیج دیا گیا۔
مطلوب ملزم کا پولیس اہلکاروں پرچاقو سے حملہ
-
by اردو کویت

- Categories: کویت
متلعقہ مواد
المزینی ایکسچینج اور کویت ایئرویز نے صارفین کی خدمات کو بہتر بنانے کے لیے تعاون کے معاہدے پر دستخط کر دیے
by
Sajjad Naveed
اگست 20, 2026
منتخب غیر کویتی رہائشیوں کے لیے نئے چِپ پر مبنی سول آئی ڈی کارڈز کا اعلان
by
اردو کویت
جنوری 4, 2026
سرحد پر تقریباً17 ہزار افراد کی بائیو میٹرک تصدیق
by
اردو کویت
مئی 19, 2023
مسافر پریشان نہ ہوں! بائیو میٹرک اسکین صرف ڈیٹا بیس تیار کرنے کیلئے ہے
by
اردو کویت
مئی 18, 2023