کویت،28 ستمبر 2016: احمدی سیکیورٹی حکام نے انڈر سیکرٹری وزارت داخلہ جناب سلیمان الفھد کی زیر قیادت آج صبح فحاحیل کے علاقے میں چھاپہ مار کر ایک بلڈنگ کے تہہ خانے میں قائم ویڈیو ریکارڈنگ سٹور سے فلموں کی غیرقانونی کاپیاں اور غیراخلاقی مواد پر مشتمل ویڈیو DVDs برآمد کرلی۔ حکام نے سٹور سے ایک بھارتی شہری کو بھی گرفتار کرلیا ہے اور تمام غیرقانونی و غیر اخلاقی مواد قبضے میں لے لیا۔وزارت داخلیہ کے میڈیا ڈپارٹمنٹ کے مطابق حکام کو ان غیر قانونی سرگرمیوں کی مخبری ملی تھی جس کے بعدعمارت کی نگرانی کی گئی اور ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ حکام نے انتباه کیا ہے کہ کسی قسم کی غیراخلاقی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے ساتھ قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا
احمدی پولیس کا چھاپہ، غیر قانونی و غیر اخلاقی DVDs کی تیاری اور تقسیم کے کاروبار میں ملوث بھارتی شہری گرفتار
-
by اردو کویت

- Categories: کویت
متلعقہ مواد
المزینی ایکسچینج اور کویت ایئرویز نے صارفین کی خدمات کو بہتر بنانے کے لیے تعاون کے معاہدے پر دستخط کر دیے
by
Sajjad Naveed
اگست 20, 2026
منتخب غیر کویتی رہائشیوں کے لیے نئے چِپ پر مبنی سول آئی ڈی کارڈز کا اعلان
by
اردو کویت
جنوری 4, 2026
سرحد پر تقریباً17 ہزار افراد کی بائیو میٹرک تصدیق
by
اردو کویت
مئی 19, 2023
مسافر پریشان نہ ہوں! بائیو میٹرک اسکین صرف ڈیٹا بیس تیار کرنے کیلئے ہے
by
اردو کویت
مئی 18, 2023