شراب کے نشے میں دھت 10 بھارتی اور سری لنکن شہری گرفتار

کویت سٹی، 20 ستمبر 2016: حولی سیکورٹی ڈپارٹمنٹ کے بریگیڈئیر جنرل عابدین العابدین نے شراب پی کر جھگڑا اور غل غپاڑہ کرنے والے 10 بھارتی اور سری لنکن تارکین وطن کو ڈپورٹ کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

روزنامہ الانبأ کےمطابق ان افراد کونشے کی حالت میں جھگڑا کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا، روزنامہ کے مطابق کسی نے ان افراد کو جھگڑا کرتے ہوئے دیکھ کر وزارت داخلہ کے آپریشن روم میں اطلاع کردی جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر ان افراد کو نقرہ میں ٹیلی کمیونیکیشنز بلڈنگ کے پاس سے گرفتار کر لیا۔

Exit mobile version