سبسڈی شدہ خوراک بیچنے کے الزام میں بنگالی اور نیپالی گرفتار

کویت، ۶ ستمبر ۲۰۱۶: دو بنگلادیشی اور نیپالی افراد کو سبسڈی شدہ خوراک بیچنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ دونوں افراد کو جلیب الشیوخ میں سبسڈی شدہ خوراک ذخیرہ کرتے اور دوبارہ بیچنے کے لئے پیک کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بریگیڈئیر صالح مطر العنزي کو جلیب الشیوخ میں سبسڈی والے راشن کے غیر قانونی سٹور کی اطلاع ملی تھی جس کے بعد وہاں چھاپہ مار کر دونوں افراد کو رنگ ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔برآمد کئے گئے سامان میں چینی کے ۴۲ بڑے تھیلے، ۵۰ کلوخشک دودھ، دودھ کے۶۷۸ ٹن پیک، خوردنی تیل کی ۴۸۰ بوتلیں، چاول کے ۵۰ کلو والی ۳۲ بوریاں شامل ہیں۔

Exit mobile version