غیرقانونی اجتماعات منعقد کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا

Kuwait riot police

کویت سٹی، 28 اگست 2016: وزارت داخلہ نے تمام سیکیورٹی اداروں کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے حکم جاری کیا ہے کہ کسی قسم کے غیر قانونی اجتماعات منعقد کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے اور ملکی  امن وامان میں خلل ڈالنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ روزنامہ النھار نے اعلیٰ سیکیورٹی قیادت کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ یہ ہدایات کچھ شرپسند افراد کی جانب سے  مختلف ویب سأٹیس اور ٹویٹر پر لوگوں کے جذبات بھڑکانے اور انہیں جلسے جلوسوں پر اکسانے کی کوششوں کے بعد جاری کی گئی ہیں۔

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ قانون شکنی،اور ملکی آئین کے خلاف چلنا قابل سزا ہے اور غیرقانونی اجتماعات یا جلسوں کی کوشش کرنے والوں کے ساتھ انتہائی سختی سے پیش آیا جائے گا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ کرمنل انویسٹی گیشن کے شعبہ سائبر کرائم نے 50 کے قریب ایسے سیاسی کارکنوں، صحافیوں، مشہور ٹویٹرز اور سابقہ رکن پارلیمنٹ کی نشاندہی کی ہے جو لوگوں کوریلیاں منعقد کرنے اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں پر اکسانے میں ملوث ہیں

Exit mobile version