پاکستان قرأت و نعت کونسل کویت کی تنظیمِ نو 25 رُکنی ایگزیکٹو کونسل نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

پاکستان قرأت و نعت کونسل کویت کی ٹیم کا سرپرستِ اعلیٰ جناب شمشاد خان تنولی کے ہمراہ گروپ فوٹو!

کمیونٹی کی معروف شخصیت شمشاد خان تنولی سرپرستِ اعلٰی، معروف دینی شخصیت قاری طلعت شریف نقشبندی نائب صدر، انجینئرعدنان یوسف سیکرٹری جنرل مقرر

نئے صدر کی تقرری تک پاکستان قرأت و نعت کونسل کویت کے بانی محمد عرفان عادل صدر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

کویت (نمائندہ خصوصی) پاکستان قرأت و نعت کونسل کویت کی تنظیمِ نو کا اعلان گزشتہ روز کویت کے ایک معروف ہوٹل میں کیا گیا۔ جس کے مطابق کمیونٹی کی معروف شخصیت شمشاد خان تنولی سرپرستِ اعلٰی، دینی حلقوں کی جانی پہچانی شخصیت قاری طلعت شریف نقشبندی نائب صدر، انجینئرعدنا ن یوسف سیکرٹری جنرل مقرر جبکہ نئے صدر کی تقرری تک پاکستان قرأت و نعت کونسل کویت کے بانی محمد عرفان عادل صدر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ ایگزیکٹو ممبران میں قاری طلعت نقشبندی، عدنان یوسف، ارشادسیال، انجینیرسلیم، عظیم بٹ، سجاد احمد، عامر شہزاد، عادل جاوید قیصر، فلک مقصود، رضوان حبیب، عاطف غفار، مظہر محمود، شوکت گوندل، قدیر اشرف، شفیق بٹ، محمد جاوید، زمان چشتی، حاجی منظور احمد، نذیر احمد، انجینیر محمد آصف، قاری وحید احمد چشتی، محمد جمیل، ظہیر حسین، حافظ ثنا اللہ، انجینیر اشفاق، عامر شہزاد، سکندر اقبال ہنجرہ، حاجی صفدر اور ڈاکٹر نبیل شامل ہیں۔

اِس موقع پر تنظیم کے سرپرستِ اعلٰی شمشاد خان تنولی نے کہا کہ پاکستان قرأت و نعت کونسل کویت میں اِس منصب پر کام کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے اور میں تنظیم کے بانی محمد عرفان عادل اور تمام ایگزیکٹو ممبران کا شکرگزار ہوں جنھوں نے میری عزت افزائی کی اور مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا۔ ہم پیار، محبت اور یکجہتی کی فضاء کو فروغ دیں گے ا ور قرأت و نعت کے فروغ کیلیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔اُنھوں نے کہا کہ ہمارا مقصدملک و قوم کی بہتری کے ساتھ ساتھ کمیونٹی کو درپیش مسائل میںرہنمائی کے علاوہ بہترین دینی اور فلاحی ماحول فراہم کرنا ہے اور ہم اُمید کرتے ہیں کہ کمیونٹی اس نیت کے ساتھ ہمارے شانہ بشا نہ کھڑی ہو گی۔

نائب صدر قاری طلعت شریف نقشبندی اورسیکرٹری جنرل عدنا ن یوسف نے اِس موقع پر کہا کہ پاکستان قرأت و نعت کونسل کویت میں کام کرناہمارے لیے سعادت کی بات ہے اور ہم پاکستان قرأت و نعت کونسل کویت کے حقیقی مقاصد کی تکمیل کیلیے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔ ہماری ٹیم اعلٰی تعلیم یافتہ اور دین کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہے اور ہم اتفاق و اتحاد کے جذبے کے ساتھ اِس دینی مشن میں اپنی ذمہ داریوں کو نبھائیں گے۔

Exit mobile version