سیکیورٹی مہم کسی ایک قومیت کےخلاف نہیں،وزارت داخلہ

‘Security campaign not against any nationality, target illegals’

کویت،17جنوری 2016 (اردو کویت): وزارت داخلہ نے نیوز ایجنسیز کو دئیے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ غیرقانونی طور پر رہائش پزیر اور جرائم میں ملوث افراد کے خلاف جاری حالیہ چیکنگ مہم کسی ایک قومیت کے خلاف نہیں بلکہ  یہ آپریشن بلا تفریق جاری ہے اور تمام غیرملکی تارکین وطن کے لئے کویت کا قانون یکساں ہے جس کا مقصد ملک میں امن وامان اور ملکی سالمیت کو یقینی بنانا ہے۔ بیان میں وزارت ِداخلیہ نے اس بات کا بھی اعادہ کیا ہے کہ قانون کی بالا دستی قائم کرنےکے دوران کسی صورت بھی ملکی اور غیرملکی افراد کی آزادی متاثر نہیں ہوگی۔ حکام نے مزید کہا کہ ملکی سالمیت اور امن وامان کو متاثر کرنے والی کسی بھی کوشش کے خلاف سختی اور پوری طاقت سے نمٹا جائے گا اور ملکی سرحدوں کی حفاظت کے لیے تمام وسائل اور طاقت استعمال کی جائے گی۔

KUWAIT CITY, Jan 17, (Agencies): Security campaigns conducted by the Ministry of Interior (MoI) are nondiscriminatory and are aimed to target those wanted for violations of state laws, irrespective of nationality, a press statement by the MoI said on Sunday. All expatriates are subject to the same law, one that is designed to uphold peace and security, the statement added.

Exit mobile version