کویت سٹی، 10دسمبر2015 (اردو کویت): کلاشنکوف اورگولیوں سے مسلح شخص نے جھراء کے المقداد بن الاسود سکول میں گھسنے کی کوشش کی جسے سیکیورٹی اداروں نے ناکام بنا دیا۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کے سیکیورٹی سسٹم اور افسران نے مداخلت کرتے ہوئے ملزم کےمزموم ارادوں کو ناکام بنا دیا ، آپریشن ختم ہونے تک طلبا اور اساتذہ بندکمروں کے اندر ہی موجود رہے۔ملزم کو مزید کاروائی کے لئے متعلقہ اداروں کے حوالے کردیا گیا ہے۔ روزنامہ السیاسۃ کی رپورٹ کے بعد وزارت تعلیم کے افسران نے تصدیق کی ہے کہ داخلیہ کے سیکیورٹی سسٹم نے بروقت صورت حال کو کنٹرول کر لیا تھااور ملزم کو سکول کے اندر کسی قسم کی کاروائی کرنے کا موقع نہیں دیا۔حکام نے اس بات کا اعادہ کیا کہ تمام تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی اور طلبا کی حفاظت کے لئے وزارت تعلیم کوئی کسر باقی نہیں چھوڑے گی۔
سیکیورٹی اداروں کی کامیاب کاروائی،مسلح شخص کےمزموم ارادے ناکام، سکول محفوظ
-
by اردو کویت
- Categories: کویت
- Tags: kuwait interior ministrykuwait school
متلعقہ مواد
المزینی ایکسچینج اور کویت ایئرویز نے صارفین کی خدمات کو بہتر بنانے کے لیے تعاون کے معاہدے پر دستخط کر دیے
by
Sajjad Naveed
اگست 20, 2026
منتخب غیر کویتی رہائشیوں کے لیے نئے چِپ پر مبنی سول آئی ڈی کارڈز کا اعلان
by
اردو کویت
جنوری 4, 2026
سرحد پر تقریباً17 ہزار افراد کی بائیو میٹرک تصدیق
by
اردو کویت
مئی 19, 2023
مسافر پریشان نہ ہوں! بائیو میٹرک اسکین صرف ڈیٹا بیس تیار کرنے کیلئے ہے
by
اردو کویت
مئی 18, 2023