کویت میں غیرملکی افرادکے لئے ڈرائیونگ لائسنس بارےسخت حکم آگیا

Kuwait: expats with invalid driving licenses to be deported

کویت،29نومبر2015 (اردو کویت): وزارت داخلیہ کے اسسٹنٹ سیکریٹری برائے ٹریفک امور جناب میجر جنرل عبداللہ المھنہ نےکہا ہے کہ وزیر مملکت شیخ محمد الخالد الصباح کے ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے والوں کو ڈپورٹ کرنے کے فیصلے کا اطلاق ان لوگوں پر بھی ہوگا جنہوں نے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے بعد اپنا پیشہ اس کیٹیگری میں تبدیل کرلیا ہو جو ڈرائیونگ لائسنس کے لئے اہل نہیں اور پیشہ تبدیل کرنے کے بعداپنا لائسنس واپس جمع نہیں کروایا۔جناب مھنہ نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ تمام ٹریفک پولیس افسران کو تاکید کی گئی ہے کہ دوران ِ چیکنگ ایسے افراد کو بھی بغیرڈرائیونگ لائسنس کے ڈرائیونگ کرنے والوں میں تصور کیا جائے اور ایسے افراد بھی ڈپورٹ کئے جانے کے اہل ہونگے۔المھنہ نے شہریوں اور غیرملکیوں کو خبرادار کیا ہے کہ تربیتی لائسنس پر ڈرائیونگ مت کریں ورنہ شہریوں کے لئے سخت سزا جبکہ غیرملکی افراد کو ملک بدر کر دیا جائے گا۔ روزنامہ الانباء کے مطابق انٹرنیشنل لائسنس پر ڈرائیونگ کرنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ صرف غیر رہائشی ویزہ کے حامل افراد ہی مصدقہ انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس پر ڈرائیونگ کر سکتے ہیں۔

Exit mobile version