کویت لیبر لاء کے مطابق بعدازملازمت معاوضے کا درست حساب

After service indemnity calculation according to Kuwait labor law 06/2010

کویت،7 ستمبر 2015: پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت کے ڈائریکٹر لیگل افئیرز جناب ڈاکٹر مبارک الغفور نے کہا ہے کہ کویت لیبرلاء 6/2010 میں پرائیویٹ سیکٹر میں ملازمت کے اختتام پر ملنے والے معاوضہ(Indemnity)کے بارے میں بالکل واضح ہدایات موجود ہیں۔ ڈاکٹر غفور نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے تمام ملازمین جنہوں نے کسی کمپنی کے ساتھ 10سال سے زیادہ عرصہ کام کیا ہے انہیں ہر سال کے بدلے ایک مہینہ کی تنخواہ کے برابر معاوضہ ملے گا جبکہ کل معاوضہ 18 ماہ کی تنخواہ سے زیادہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ (Indemnity)تب ادا کی جاتی ہے جب ملازم اور آجر کا آپس میں ورکنگ ریلیشن اپنے اختتام کو پہنچ جاتا ہے اور معاوضہ کا حساب اس طرح سے کیا جاتا ہے۔

* ایسے تمام ورکر جنہیں روزانہ کی بنیاد پر ادائیگی کی جاتی ہےوہ پہلے 5 سال کے دوران ہرسال کے بدلے 10 دن کی تنخواہ کے حقدار ہونگے جبکہ 5 سال کی ملازمت کے بعد یہ معاوضہ 15 دن کی تنخواہ کے برابر بڑھ جائے گا۔
* ایسے ورکرز جن کو ماہانہ کی بنیاد پر تنخواہ ادا کی جاتی ہے وہ پہلے 5 سال کی ملازمت کے دوران ہر سال کے بدلے 15 دن کی تنخواہ کے حقدار ہونگےجبکہ 5 سال کی ملازمت کے بعد یہ معاوضہ 1 ماہ کی تنخواہ کے برابر بڑھ جائے گا۔
* ایسے ملازمین جو 3 سال کی ملازمت سے پہلے استعفی دے دیں وہ بعد از سروس معاوضہ (Indemnity) کے حقدار نہیں ہونگے۔
* ایسے ملازمین جو 3 سال سے 5 سال کی مدت پوری کرنے کے بعد استعفی دیں گےان کو بعد از سروس معاوضہ کی آدھی ادائیگی ہوگی جبکہ جو ملازمین 5 سے 10 سال کی ملازمت کے بعد استعفی دیں گے ان کو کل معاوضہ کا 2 تہائی ملے گا۔
* اگر ملازم 10 سال کی ملازمت پوری کرنے کے بعد استعفی دیتا ہے تو اس صورت میں آرٹیکل 15 کے تحت اسے ملازمت کے ہر ایک سال کے بدلے میں 1 مہینے کی پوری تنخواہ کے برابر معاوضہ ادا کیا جائے گا جبکہ کل واجب الادا معاوضہ 18 مہینے کی تنخواہ سے زیادہ نہیں ہوگا۔

یہ آرٹیکل کویت ٹائمز کے 07/09/2015 کے شمارے میں شائع ہوا۔

Exit mobile version