نئے غیرملکی ورکرز کو قابلیت کا ٹیسٹ دینا ہوگا۔سرکاری ذرائع کا انکشاف

Expat Workers in Kuwait

کویت،25 جولائی 2015: قائم مقام ڈائریکٹر جنرل پبلک اتھارٹی برائےافرادی قوت احمد الموسیٰ نے انکشاف کیا ہے کہ اندرون ملک اور بیرون ملک سے غیر ملکی افراد کو بھرتی کرنے کے لئے ہنر مندی اور قابلیت کا امتحان لینے کے لئے ایک نیا نظام وضع کیا جا رہاہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ مرکز برائے ہنرمندی کویت میں اور بیرون ملک پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت کے تعاون سے امتحانی مراکز قائم کرے گا جہاں ایسے تمام غیرملکی ہنرمند افراد کے علمی اور عملی امتحان لئے جائیں گے جو کویت آکر کام کرنا چاہتے ہیں، اس طرح کویت کی لیبر مارکیٹ کی صورت حال بہتر ہوگی اور بہترہنر مندافرادی قوت دستیاب ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیرِ سماجی امور و افرادی قوت ہند الصبیح نے ایک ٹیم تشکیل دے دی ہوئی ہے جو اس بات کا جائزہ لے گی کہ کون کون سے ایسے پیشے ہیں جن کے لئے ہنرمندی کا ٹیسٹ ضروری ہے اور کونسی ایسی شرائط ہیں جن کو پورے کرنے والے افراد کو ہی کویت کی لیبر مارکیٹ میں کام کرنے کی اجازت دی جائے گی

Exit mobile version