غیرملکی افراد کی تنخواہ میں50 دینار اضافہ کی حد میں تبدیلی پر غور

Kuwait expats salary cap limit

کویت ،12 جولائی 2015: روزنامہ الرائی کے مطابق پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت کچھ عرصہ پہلے کئے گئے ایک فیصلے میں ردوبدل پر غور کر رہی ہے جس کی رو سے غیرملکی افراد کی تنخواہوں میں اضافے کو زیادہ سے زیادہ 50 دینار تک محدود کر دیا گیا تھا۔وزارت افرادی قوت و سماجی امور نے گزشتہ ماہ جنرل ٹریفک ڈپارٹمنٹ کی سفارش پر تنخواہ میں اضافہ کی ایک مخصوص حد مقرر کر دی تھی۔ اس تجویز کا مقصدٹریفک جام جیسے مسائل پر قابو پانا ،غیر ملکی افراد کو ڈرائیونگ لائیسنس کے إجراء کو کنٹرول کرنا اورلوگوں کی طرف سے لائسنس کے حصول کےلئے تنخواہ اور پیشہ میں غیر ضروری ردوبدل کو روکنا تھا۔
کویت میں بسنے والے غیرملکی افراد کے لئےڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے لئے لازم ہے کہ ان کی کم از کم تنخواہ 600 دینار ماہانہ ہو اور وہ یونیورسٹی ڈگری ہولڈر ہوں۔ان شرائط کے علاوہ کچھ مخصوص شعبوں میں کام کرنے والے افراد کو ان شرائط سے استثناء حاصل ہے جیسا کہ انجینئرز،صحافی،مندوب وغیرہ۔ اگرچہ ان متوقع ترامیم کے متعلق مکمل تفصیلات ابھی واضع نہیں تاہم ذرائع نےبتایا کہ اس سلسلے میںمزیدلچک دکھائے جانے کا امکان ہےاور غیرملکی کارکنان کی تعلیمی قابلیت اور ان کے شعبہ کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا جائے گا۔

Exit mobile version