یکساں کرایوں کے لئے ٹیکسی ڈرائیورز کو میٹر کا پابند کیا جائے گا،وزارت داخلیہ ۔ پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں کا اعلان کر دیا

Public transport & taxi fares revised in Kuwait

کویت،10جولائی:روزنامہ الرائی نے معتبر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ وزارت داخلیہ نےیقین دہانی کرائی ہے کہ تمام ٹیکسی ڈرائیورز کو اس بات کا پابند کیا جائے گا کہ وہ اپنی ٹیکسیوں میں ٹیرف میٹر کا استعمال کریں۔ ذرائع نے انکشاف کیا کہ ٹیکسی کے کرایوں کو کنٹرول کرنا وزارت صنعت وتجارت کے اختیار میں نہیں بلکہ یہ وزارت داخلیہ کی ذمہ داری ہے۔ذرائع نے مزید تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ صبح 6 بجے سےرات 12بجے تک ٹیکسی میں داخل ہوتے وقت ٹیکسی میٹر کی ریڈنگ250 فلس جبکہ رات12 سے صبح 6 بجے تک ابتدائی ریڈنگ 500 فلس ہوگی۔عام ٹیکسی کے لئے ہر ایک کلومیٹر کے بعد 50 فلس کا اضافہ ہوگا جبکہ کال پر بلائی گئی ٹیکسی کے کرائے میں ہر کلومیٹر کے بعد 100 فلس کا اضافہ ہوگا۔ دوران سفر مسافر کا انتطار کرنے کی صورت میں عام ٹیکسی کا اضافی کرایہ 1دینار فی گھنٹہ اور کال پر بلائی گئی ٹیکسی کا اضافی کرایہ 3دینار فی گھنٹہ ہوگا۔ ٹیکسی میں اچانک خرابی کی صورت میں مسافر صرف طے کئے گئے سفر کا کرایہ ادا کرے گا اور اضافی وقت مسافر کے ذمہ نہیں ہوگا۔
کویت ائیر پورٹ سے کویت کے مختلف علاقوں میں سفر کا کرایہ حسب ذیل ہوگا۔
1۔ کویت سٹی، عبداللہ السالم،شویخ،شامیہ، فیحہ، خالدیہ، کیفان، ادیلیہ، الرائی، الرقعی، اندلس، غرناطہ، صلیبیخات، صباح االناصر،فردوس، نزحہ،روضہ،قادسیہ، ضاعیہ، بنید القار، شاب،یرموک،قرطبہ، سرعۃ،جابریہ، حولی،النقرہ،رومیثیہ، مسیلۃ، بیان،مشرف، صباح السالم ،سالمیہ،الزھراء،صدیق، قرین، الکوثر، العدن، مبارک الکبیر، جابر العلی،ابو فتیرۃ اور فنیطیس کا یکطرفہ کرایہ 5 دینار ہوگا۔
2۔ دجیج اور کارگو ایریا: 3 دینار
3۔ صبحان، مقوہ، جلیب الشیوخ،خیطان،اشبیلیہ، عارضیہ انڈسٹریل، عمریہ، رابیۃ اور ریحاب : 4دینار
4۔ حادیۃ، رقعہ، فنطاس،عقیلۃ،ابو حلیفۃ، صباحیہ،مھبولۃ، فحاحیل، القصر، النعیم،تیماء، الواحۃ،دوحہ، شددیہ اور امغرہ: 6 دینار
5۔ مطلۃ،کبد، میناء عبداللہ،میناء الشعیبۃ انڈسڑیل ایریا: 7 دینار
6۔ أم الھیمان: 8 دینار
7۔ بنیدر شالیات: 10 دینار
8۔ میناء الزور، وفرۃ، خیران: 17 دینار
9۔ابدالی، سالمیی، النویصیب،صبیۃ: 20 دینار

پبلک ٹرانسپورٹ بسوں کے کرائے بھی علاقوں کے حساب سےدرج ذیل ہونگے:۔
1۔ کویت سٹی سے الصور کے علاقے کے اندر اندر: 100 فلس
2۔کویت سٹی اور ملحقہ علاقوں کے اندر، تھرڈ رنگ روڈ ااستعمال کرتے ہوئے: 150 فلس
3۔کویت سٹی اور ملحقہ علاقوں کے اندر،فورتھ رنگ روڈ ااستعمال کرتے ہوئے: 200 فلس
4۔کویت سٹی اور ملحقہ رہائیشی اور صنعتی علاقوں کے اندرففتھ رنگ روڈ ااستعمال کرتے ہوئے: 250فلس
5۔ کویت سٹی اور ملحقہ رہائیشی اور صنعتی علاقوں کے اندسکستھ رنگ روڈ ااستعمال کرتے ہوئے: 300فلس
6۔کویت سٹی سےاحمدی اور فحاحیل: 500 فلس
7۔ کویت سٹی سے فنظاس: 400 فلس
8۔کویت سٹی سے جہرا: 500فلس
9۔ کویت سٹی سے ابدالی،سالمی، نویصیب: 2 دینار

Exit mobile version