کویت نے غیر ملکی افراد کے والدین کے لئے ویزہ ختم کردیا

Kuwait stops depends visa for expat parents

کویت ٹائمز۔7جولائی 2015: وزارت داخلہ کے اسسٹنٹ انڈر سیکریٹری برائے شہریت و سفری دستاویزات جناب میجر جنرل ماذن الجراہ نے کل اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اب غیر ملکی افراد صرف اپنے بچوں اور بیوی کے لئے فیملی ویزہ حاصل کر سکیں گے اور انہیں والدین کے لئے ڈیپینڈنٹ ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ فیملی وزٹ ویزہ کے لئے بھی جلد نئے طریقہ کار کا اعلان کیا جائے گا۔اب سے بیوی اور بچوں کے لئے وزٹ ویزہ کی مدت 3 ماہ تک محدود ہوگی جب کہ رشتے داروں کے لئے یہ مدت صرف ایک مہینہ ہوگی۔
وزٹ ویزہ کے حامل افراد کو اب ویزہ اجراء کے ایک ماہ کے اندر اندر کویت آنا ہوگا، اس سے پہلے وزٹ ویزہ کے حامل افراد ویزہ جاری ہونے کے تین ماہ تک کویت میں داخل ہو سکتے تھے۔ ایک اور بیان میں انہوں نے کہاکہ اب ان افراد کو کویت چھوڑنے کی ضرورت نہیں ہوگی جن کے خلاف فرار کا کیس فائل کیا گیا ہو۔ایسے افراد کے کیسز جنرل انویسٹیگیشن ڈیپارمنٹ کے حوالے کیے جائیں گے جو اس بات کا تعین کرے گا کہ ایسے فرد کو کویت میں رہنے کی اجازت دی جائے یا نہیں۔

Exit mobile version