کویت کا غیرملکیوں پہ بھاری فیسیں لاگو کرنے پر غور

Kuwait Eyes ‘Increasing’ Charges For Services Offered To Expats By 200pc

کویت۔ 3 جولائی 2015: روزنامہ السیاسۃ کے مطابق وزارت داخلہ کے اسسٹنٹ انڈر سیکریٹری برائے شہریت و سفری دستاویزات جناب میجر جنرل ماذن الجراہ نےاس بات کا اعادہ کیا ہے کہ غیرملکی افراد کو فراہم کی جانے والی سہولیات کی فیس میں 200فیصد اضافہ کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ اس معاملہ میں تمام امور کا بخوبی جائزہ لیا گیا ہے اوراس ضمن میں تجارتی ویزہ،سیاحتی ویزہ،فیملی ویزہ اور سپانسر ویزہ کی فیس میں اضافہ کیا جائے گا۔
میجر جنرل الجراہ نے کہا کہ آنے والے سالوں میں ویزہ فیس میں 20دینار کا اضافہ کیا جائے گا جبکہ وزٹ ویزہ کی فیس 30 دینار فی مہینہ،فیملی ویزہ کی فیس100 سے150دینار اور والدین کے لئے ویزہ فیس 200 سے400 دینار کر دی جائے گی۔ اسی حوالے سے وزارت سوشل افیئرز اینڈ لیبر کے ذرائع نے بتایا کہ اقامہ کی فیس بڑھانے پر بھی غور ہو رہا ہے اور یہ فیس ورکرز کی بجائے ملازمت دینےوالی کمپنی ادا کرے گی۔

Exit mobile version