سرکاری نوکریوں کا جھانسہ دے کر ہزاروں دینار لوٹنے والابھارتی جوڑا قابو آگیا

کویت: سینکڑوں لوگوں کو سرکاری ملازمتوں کا جھانسہ دے کر ہزاروں دینار بٹورنے والا بھارتی جوڑالٹنے والوں کے ہتھے چڑھ گیا۔ فراڈ کاشکار ہونے والوں نے پکڑ کر انڈین سفارتخانے کے حوالے کردیا۔دھوکے کاشکار ہونے والے افراد جنہوں نے وزارت صحت اور وزارت تعلیم میں ملازمتوں کے حصول کے لئے 250 دینار سے لے کر600دینار تک ادا کیا تھا گزشتہ پیر کے دن جوڑے کے فلیٹ کا گھیرائو کرکے انہیں پکڑ لیا جب وہ انڈیا فرار ہونےکے لئے پر تول رہے تھے۔ شوہر کا تعلق کیرالہ سے ہے اور وہ وزارت تعلیم میں کام کرتا ہے جبکہ بیوی ایک پبلک ہسپتال میں نرس ہے۔ شوہر نے اپنا پاسپورٹ انڈین سفارت خانہ کے حوالے کردیا ہے۔ انڈین ایمبیسی کے مطابق ملزم نے متاثرہ افراد سے پیسے لینے کا اعتراف کیا ہے اوروعدہ کیا ہے کہ وہ تمام متاثرہ افراد کی رقوم واپس کر دے گا، البتہ اس نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ اس کا ایک ساتھی رقم کے ساتھ انڈیا فرار ہوچکا ہے اور متاثرہ لوگوں کو پیسے واپس کرنے کے لئے اسے وقت درکار ہوگا۔ ایک متاثرہ شخص جس نے نوکری حاصل کرنے کے لئے درخواست کے ساتھ500دینار بھی ادا کیے تھے ،نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ ممکنہ طورپر جوڑے نے گزشتہ ۲ سالوں میںکئی افراد سے ہزاروں دینار لوٹے ہیں۔
ملزمان کے فلیٹ سےبہت ساری درخواستیںملی ہیں جن کو ردی میں ڈال دیا گیا تھا۔

رپورٹ: سنجیو کے پیٹر- کویت ٹائیمز

Exit mobile version