جلیب الشیوخ کی ایک عمارت کے رہائشی بجلی کو ترس گئے

جلیب الشیوخ کی ایک عمارت کے رہائشی بجلی کو ترس گئے 1

کویت:  جلیب الشیوخ کے علاقہ میں ایک عمارت ایسی بھی ہے جس کے مکین تقریبا ایک ہفتہ سے بجلی کو ترس گئے ہیں اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں۔ بجلی کی عدم دستیبابی سے جہاں کھانے پینے کی اشیاء خراب ہورہی ہیں وہیں گرمی کی شدت سے بچے بھی بیمار پڑ گئے  ہیں۔

روزنامہ کویت ٹائمز کے مطابق بلڈنگ کے ایک رہائشی نے اپنا دکھڑا سناتے ہوئے کہا کہ ہم چھ دن سے تکلیف دہ زندگی گزار رہے اور نیند کی کمی کا شکار ہیں۔ شہری نے کہا کہ اس عمارت میں ۸5 سے زائد کمرے ہیں جن میں کئی خاندان اپنے بچوں کے ساتھ رہائش پزیر ہیں۔ موسم گرما کی آمد کے ساتھ ہی درجہ حرارت ۴۰ ڈگری کے قریب پہنچ چکا ہے اور ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود ہماری مشکلات میں کمی ہوتی نطر نہیں آتی۔

رہائشیوں کے مطابق مسئلہ کی وجہ مکان مالک ہے جس نے عمارت کا بجلی کا بل ادا نہیں کیا جبکہ ہم باقاعدگی سے کرایہ ادا کرتے ہیں جس میں بجلی کے واجبات بھی شامل ہوتے ہیں۔ مالک مکان کی غیر ذمہ داری کی سزا ہمیں کیوں بھگتنا پڑ رہی ہے۔ بلڈنگ کا نگران ہر روز وعدہ کرتا ہے کہ کل بجلی بحال ہو جائے گی اور ایسے کئی کل گزرنے جانے کے بعد بھی ہمارے مصائب میں کمی نہیں آسکی۔

Exit mobile version