اردن سے درآمد شدہ تربوز مضرِ صحت ہونے کا انکشاف

اردن سے درآمد شدہ تربوز مضرِ صحت ہونے کا انکشاف 1

کویت: ’دی گرین لائن انوائرمینٹل گروپ‘ نے  شہریوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اردن سے درآمد شدہ تربوز  مضرِ صحت ہیں اس لئے انہیں خریدنے یا کھانے سے اجتناب کریں کیوںکہ کچھ بدنیت لوگوں نے زیادہ منافع خوری کی غرض سے کچے تربوز  کو  کیمیکل  لگا کر سیزن سے پہلے ہی مارکیٹ میں بھیج دیا ہے۔ کچھ کیمیکلز پھل کے پکنے کے عمل کو مصنوئی  طور پر تیز کر دیتے ہیں جو صحت کے لئے نقصان دہ ہے۔

گروپ نے متعلقہ حکام بشمول بلدیہ، انوائرنمنٹ پبلک اتھارٹی اور وزارت صحت سے استدا کی ہے کہ معاملے کی چھان بین کی جائے اور تمام ضروری  ٹیسٹ لینے کے بعد ہی یہ تربوز مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت دی جائے۔ ادھر  اردن میں متعلقہ حکام نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اردنی تربوز  آلودہ اور  صحت کے لئے نقصان دہ ہیں۔

Exit mobile version