تفتیش: ملکی وغیر ملکی افراد کو شناختی دستاویزات ساتھ رکھنے کی ہدایت۔

تفتیش: ملکی وغیر ملکی افراد کو شناختی دستاویزات ساتھ رکھنے کی ہدایت۔ 1

کویت، 24 اپریل:  ڈائرکٹوریٹ جنرل آف پولیس سپورٹ نے مطلوب مجرموں، غیر قانونی  رہائش پذیر غیرملکیوں اور غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز کرتے ہوئے بنید الغار اور قرین کے بازاروں میں چھاپے مارے۔

وزارۃ داخلیہ کے میڈیا کو دیے گئے بیان کے مطابق اس مہم میں جنرل ٹریفک ڈیپارٹمنٹ، سنٹرل آپریشن ڈیپارٹمنٹ ، پولیس ائر ونگ، اور سپشل سیکیورٹی فورسز کا تعاون شامل تھا۔

مہم کا آغاز جمعرات کی شام بنید الغار سے ہوا اور بعد میں تفتیشی ٹیم نے قرین کی مارکیٹوں کا دورہ کیا۔ پبلک ریلیشنز اینڈ سیکیورٹی میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے بیان جاری کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ کویت بھر میں امن و امان کو یقینی بنانے کے  لئے تمام علاقوں میں اس طرح کی مزید کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور تمام ملکی اور غیر ملکی افراد کو ہدایت کی کہ ہر وقت [highlight]شناختی دستاویزات ساتھ رکھیں اور  پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔[/highlight]

Exit mobile version