خیطان میں دو ساتھیوں کے قتل میں ملوث پاکستانی گرفتار

خیطان میں دو ساتھیوں کے قتل میں ملوث پاکستانی گرفتار 1

(کویت) خیطان میں رہائیش پزیر ایک پاکستانی شہری نے کمرے میں ساتھ رہنے والے دو پاکستانی ساتھی کارکنوں کو چھری کے پہ در پہ وار کر کے قتل کردیا۔

وزارہ داخلیہ کے ریسکیو افسران نے واقع کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی کارکنان کو جائے حادثہ کی طرف روانہ کردیا۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق مجرم نے پہلے مقتول پر جاں بحق ہونے تک چھری سے وار جاری رکھے جبکہ دوسرے مقتول کی موت فروانیہ ہسپتال میں ہوئی۔

پولیس نے مجرم کو گرفتار کر لیا ہے جس نے اقبال جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے یہ کاروائی پیسوں کے تنازعے کی وجہ سے کی، مزید تفتیش جاری ہے۔

Exit mobile version