کار چور رنگ بدلنے کے باوجود پولیس کے شکنجے میں

کار چور رنگ بدلنے کے باوجود پولیس کے شکنجے میں 1

کویت سٹی، اپریل ۲۱: ’روزنامہ الرائی‘ کے مطابق جہرہ پولیس نے ایک خلیجی شہری کو اندلس سے کار چوری کرنے کے جرم میں گرفتار کیا ہے۔ مجرم نے گرفتاری سے بچنے کیلئے گاڑی کا رنگ بدل ڈالا لیکن پھر بھی پولیس کے شکنجے سے نہیں بچ پایا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سعد العبداللہ میں معمول کی ڈیوٹی کے دوران انہوں نے ایک لاپروہ ڈرائیور کو رکنے کا حکم دیا لیکن اس نے حکم عدولی کرتے ہوئے ڈرائیونگ جاری رکھی جب تک اسے پولیس حکام نے دھر نا لیا۔

تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ گاڑی چوری شدہ ہے اور چور نے اس بات کا اقرار کیا کہ اس نے کار چوری کرنے کے بعد اس کا رنگ تبدیل کر کے نیلا کر دیا ۔ کار اور مجرم کو حکام کے حوالے کردیا گیا۔

نشے میں دھت خاتون گرفتار

حولی پولیس نے ایک نامعلوم بھارتی خاتون کو نشے کی حالت میں گرفتار کرلیا۔ ’روزنامہ الرائی‘ کے مطابق خاتون کو سالمیہ میں ایک ٹیکسی سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتاری کے وقت اس کے پاس کسی قسم کی شناختی دستاویزات موجود نہیں تھیں۔ خاتون کو متعلقہ تھانہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Exit mobile version