ایشیائی تارکین وطن کو ویزوں کے اجرا میں فراڈ کے خاتمے کا اعادہ

ایشیائی تارکین وطن کو ویزوں کے اجرا میں فراڈ کے خاتمے کا اعادہ 1

’روزنامہ الانبا ۔ کویت‘ نے باوسوق ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ وزراء کونسل ایشیائی مزدوروں کے لیے ویزے جاری کرنے سے پہلے طبی اور مجرمانہ ریکارڈ کی صداقت کو یقینی بنانے کیلئے وزارت صحت کے علاوہ وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کے درمیان ایک خودکار  اور مربوط لِنک قائم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

انہی ذرائع  نے انکشاف کیا کہ تمام اقسام کے ویزے جاری کرنے کے دوران ایسے ہی نظام  کا استعمال کیا جا رہا ہے. ذرائع نے  مزید کہا کہ تمام وزارتوں کے مابین ایسا  مربوط نظام نہ صرف  مذکورہ شعبوں میں ہونے والی بد عنوانیوں کے خاتمے میں مدد کرے گا بلکہ ریاستِ کویت کے اندرون ملک اور بیرون ملک موجود حکام اور سفارتی محکموں کے درمیان بہتر  کو آرڈینیشن میں بھی مددگار ثابت ہوگا ۔

ان کے مطابق  ابھی  مجوزہ  سسٹم کو لاگو کرنے کے امکانات کے تعین کیلئے متعلقہ اداروں کے درمیان تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے ۔

Exit mobile version