تھیلیسیمیا کے عالمی دن کی مناسبت سے کویت میں پاک ڈونرز کویت چیپٹر کی جانب سے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ دیگرقومیتوں کے افراد نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

تھیلیسیمیا کے عالمی دن کی مناسبت سے کویت میں پاک ڈونرز کویت چیپٹر کی جانب سے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا

(محمد عرفان شفیق، کویت) کویت میں پاکستانی کمیونٹی کی عطیہ خون کے حوالے سے فعال تنظیم پاک ڈونرز کویت چیپٹر کی جانب سے تھیلیسیمیا کے عالمی دن کی مناسبت سے 12 مئی 2023 بروز جمعہ   کو ایک  بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کیمپ کے انعقاد کا مقصد تھیلیسیمیا کےخلاف جنگ میں خون کی کمی کو پورا کرنے میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے اظہار یکجہتی تھا۔

اس کیمپ کا انعقاد کویت سنٹرل بلڈ بنک جابریہ میں کیا گیا جس میں کویت میں موجود سفیر پاکستان ملک محمد فاروق نے خصوصی شرکت کی اور پاک ڈونرز کی کاوشوں کو سراہا۔ کیمپ میں198 افراد نے اپنے آپ کو خون کے عطیہ کے لیے پیش کیا۔ سفیر پاکستان نے اس موقع پر سفارتخانہ پاکستان اور پاک ڈونرز کے جانب سے عطیہ کنندگان کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے منعقد کیے گئے اس کیمپ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

سفیر پاکستان ملک محمد فاروق نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کویت میں اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کررہی ہے۔ ہم اپنے کویتی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور کویت میں پاکستانی کمیونٹی کی سماجی خدمات کا احسن طریقے سے  اعتراف کیا جاتا ہے! کویت پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے اور ہر پاکستانی یہاں پر سفیر کی حیثیت سے پاکستان کو مثبت پہلو اجاگر کر رہا ہے۔

کیمپ میں انعام مورگانائیٹ صدر ہم سب کا پاکستان تنظیم اور فراز مشتاق ایگزیکٹو ممبر پاک ڈورنرز نے ٹیم کے ہمراہ آنے والے معزز مہمانان گرامی کا بھرپور استقبال کیا۔ اس کیمپ کا دورہ کرنے والی اہم شخصیات میں عزت مآب ملک محمد فاروق سفیر اسلامی جمہوریہ پاکستان، فرخ امیر سیال کمیونٹی ویلفیئر اتاشی سفارت خانہ پاکستان، ڈاکٹر شجاع الدین کھوکھر صدر سوسائٹی آف پاکستانی ڈاکٹرز ان کویت، رانا اعجاز حسین ایڈووکیٹ صدر کویت پاکستان فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کویت، محمد انعام مورگانیٹ صدر ہم سب کا پاکستان، پیر امجدحسین صدر پاکستان تحریک انصاف کویت، میاں محمد ارشد صدر پاکستان مسلم لیگ نواز کویت، ڈاکٹر جہانزیب عثمان صدر عوامی نیشنل سنٹر کویت، حاجی منور حسین وائس چیئرمین پاکستان مسلم لیگ نواز کویت، ڈاکٹر رحمت اللہ خان، محمد زبیر شرفی صدر پاکستان مسلم لیگ نواز لیبر ونگ کویت، عرفان خان نون نون گروپ آف کمپنیز کویت، بدر سیماب صدر انجمن ارباب فکر و فن کویت، سلیم انصاری، طارق اقبال ووپ میڈیا، شمشاد چیمہ، محمد عرفان عادل صدر پاکستان قرات و نعت کونسل، چوہدری مدثر گجر، آفتاب گوندل، خلیل احمد، ملک اشفاق، محمد اشفاق ورک، اعجاز احمد ورک، عرفان ماجد، آصف تنولی، قیصر چوہدری، عاطف صدیقی، محمد عران ظفر،  ڈاکٹر جاوید بھٹی اور امتیاز حسین قریشی،  پاکستانی کمیونٹی کی ایک بڑی تعداد، مختلف تنظیموں کے صدور اور نمائندگان، سماجی و سیاسی تنظیموں کے عہدیداران نے شرکت کی اور پاک ڈونرز کی کاوشوں کو سراہا۔ اسکے علاوہ معروف ریسٹورنٹ آشاز اور کوسٹ انوسٹمنٹ کمپنی کی انتظامیہ اور عملے نے پاک ڈونرز کی ٹیم کے ہمراہ اس کیمپ میں شرکت کی۔

پاک ڈونرز کے انچارج نعمان اسلم گھمن اور کیمپ لیڈر اسامہ امتیاز نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے 21ویں کامیاب کیمپ کے انعقاد پر سفارتخانہ پاکستان، تمام پاکستانی کمیونٹی، میڈیا نمائندگان اور عطیہ کنندگان کے بے حد مشکور ہیں جن کی کاوشوں سے پاک ڈونرز یہ سنگ میل حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ پاک ڈونرز کے ٹیم ممبران کویت میں ہر وقت خون کی کمی کو پورا کرنے کے لیے اپنے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ ساتھ دیگر قومیتوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پاک ڈونرز کی انتظامیہ اور ٹیم تمام سپورٹرز، کویت سنٹرل بلڈ بنک کی انتظامیہ، پاکستانی تنظیمات، عطیہ کنندگان اور میڈیا نمائندگان کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے پاک ڈونرز کی اس مہم میں بھرپور ساتھ دیا اور پاک ڈونرز کی ٹیم مستقبل میں بھی انسانیت کی خدمت کے لیے پرعزم ہے اور خون کے عطیہ کی اہمیت کے بارے میں بیداری پھیلانا جاری رکھے گی۔

Exit mobile version