ایپل کی موبائل ادائیگی کی سروس ایپل پے اگلے ماہ کویت میں لانچنگ  متوقع

ایپل کی موبائل ادائیگی کی سروس ایپل پے اگلے ماہ کویت میں لانچنگ  متوقع 1

اردوکویت: ایپل کی موبائل پے منٹ سروس "ایپل پے” اگلے ماہ کویت میں شروع کردی جائے گی۔

ایپل نے کویت کی وزارت خزانہ کے ساتھ ایک سمجھوتہ کیا ہے جسکے مطابق کویت میں جلد ہی "ایپل پے” سروس ایپ کو فعال کر دیا جائےگا-

 مقامی عربی روزنامہ الرائی کی رپورٹ کے مطابق مقامی بینکوں نے پہلے ہی اگلے ماہ اکتوبر کے دوران اپنے صارفین کے لیے ایپل پے سروس لانچ  کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے-  رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایپل پے” سروس صارفین کو "آئی فون” اور سمارٹ واچ کے ذریعے ادائیگیاں کرنے کی اجازت دیتی ہے، کیونکہ یہ ایپلی کیشن الیکٹرانک طریقے سے مالی ادائیگیاں کرنے کی  سہولت فراہم کرتی ہے ۔

اس سروس کا استعمال مختلف شاپنگ چینلز کے ذریعے ادائیگی کرنے کیلئے  پیمنٹ  کارڈ کے استعمال کی  نسبت مالی ادائیگیوں کو آسان اورسہل بناتا ہے۔ سروس کی سب سے نمایاں خصوصیت سادہ پیغامات کے ذریعے رقم بھیجنے اور وصول کرنے کی صلاحیت، اور دوسروں سے رقم کی مخصوص  مالیت  کی درخواست کرنے کی صلاحیت ہے۔

Exit mobile version