• اشتہارات
  • رابطہ کریں
  • Login
Submit News
جمعہ, 9 مئی ,2025
Urdu Kuwait
Advertisement
  • صفحۂ اول
  • کویت
  • پاکستان
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم و تربیت
  • خصوصی فیچرز
  • انٹرٹینمنٹ
  • پکوان
  • اردو شاعری
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • کویت
  • پاکستان
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم و تربیت
  • خصوصی فیچرز
  • انٹرٹینمنٹ
  • پکوان
  • اردو شاعری
No Result
View All Result
Urdu Kuwait
No Result
View All Result
صفحۂ أول تعلیم و تربیت

اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کے زیر اہتمام تقریبِ یومِ آزادی پاکستان کا اہتمام

سفیر پاکستان جناب سیدسجاد حیدر صاحب کی خصوصی شرکت

اردو کویت by اردو کویت
22, اگست , 2020
in تعلیم و تربیت
51 1
0
اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کے زیر اہتمام تقریبِ یومِ آزادی پاکستان کا اہتمام
35
SHARES
430
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

جشن یوم آزادی پاکستان 2020ء  کی مناسبت سے  بذریعہ زوم میٹنگ کا انعقاد ہوا۔ جس کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان جناب سیدسجاد حیدر صاحب  تھے. ایک کثیر تعداد میں احباب و کارکنان کے علاوہ دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نےشرکت کی۔

پروگرام کی میزبانی کے فرائض  اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کے نائب صدر جاوید اقبال صاحب نے عمدگی سے ادا کیے اور مہمان خصوصی سفیر پاکستان اور تمام شرکاء  کو خوش آمدید کہا۔

تلاوت قرآن کریم سےپروگرام کا باقاعدہ آغاز مولانا محمد ارشادصاحب  نے اپنی خوبصورت آواز سے کیا۔

 اسلامک ایجوکیشن کمیٹی میڈیا سیل نے قومی ترانہ پیش کیا۔

افتتاحی تقریر میں اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کے صدر مولانا حافظ حفیظ الرحمن صاحب نے پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا الله پر باکمال انداز میں گفتگو رکھی اور بتایا کہ پاکستان کی بنیاد کلمہ طیبہ پر رکھی گئی تھی انھوں نے مصور پاکستان علامہ محمد اقبال کے شعر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ

 میر عرب صلی اللہ علیہ وسلم  کو آئی ٹھنڈی ہوا جہاں سے

میرا وطن وہی ہے میرا وطن وہی ہے ۔

مہمان خصوصی سفیر پاکستان جناب سید سجاد حیدر صاحب نے دو قومی نظریہ اور قیامِ پاکستان کے وقت بزرگوں کی لازوال قربانیوں پر انتہائی موثر اور احسن انداز میں اظہار خیال کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ دیار غیر میں رہتے ہوئے اسلامک ایجوکیشن کمیٹی بہت ہی مثبت انداز میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے اس سے پاکستان کی ایک اچھی تصویر لوگوں کے سامنے آتی ہے۔

اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کے زیر اہتمام تقریبِ یومِ آزادی پاکستان کا اہتمام 1

کویت پاکستان فرینڈشپ ایسوسی ایشن کے صدر رانا اعجاز صاحب نے شاعر مشرق  علامہ محمد  اقبال کے تصور پاکستان کے بارے میں  انتہائی پُرمغز اور فکر انگیز بات رکھی۔

یوتھ ونگ کے نوجوان  محمد حماد نے ملی نغمہ  "میرے وطن یہ عقیدتیں اور پیار تجھ پہ نثار کر دوں” کو زبردست انداز میں پیش کیا۔

جناب طارق مصطفی’ صاحب نے پاکستان اور نوجوان نسل کی ذمہ داریوں کے حوالے سے بہت ہی پُر اثر بات رکھی۔

اختتام میں اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کے قائم مقام صدر مولانا محمد کمال صاحب نے سفیر پاکستان اور دیگر تمام مہمانوں اور  شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور  کہا کہ آزادی اللہ تعالی کی  بہت بڑی نعمت ہے اس کی قدر کرنی چاہیے اور اس کا تقضا یہ ہے کہ جس مقصد کے لیے یہ ملک حاصل کیا گیا تھا یعنی اللہ کے نظام کو قائم کرنے کے لیے ،اس نظام کو یہاں قائم کیا جائے،

 آخر میں  محترم مشتاق احمد صاحب نے  وطن عزیز کی سلامتی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے بارے میں اللہ تعالی کے حضور دست دعا دراز کیے اور انتہائی لجاجت اور سوز کے ساتھ دعا کرائی۔ پروگرام کی لائیو کوریج بذریعہ زوم اور فیس بک اسلامک ایجوکیشن کمیٹی میڈیا ٹیم نے سر انجام دی۔

Tags: IEC KuwaitKPFA
پچھلی پوسٹ

کویت: کیوبا کے میڈیکل وفد کے لئے ماہانہ 2500 دینار تنخواه منظور

اگلی پوسٹ

کویت: ڈرائیونگ لائسنس کے اجرأ کے لئے مزید 2 مراکز قائم

متعلقہ پوسٹس

کویت میں نرسری اسکول لائسنس کے حصول کیلئے 5,000 دینارکی ضمانتی رقم کی شرط عائد
تعلیم و تربیت

کویت میں نرسری اسکول لائسنس کے حصول کیلئے 5,000 دینارکی ضمانتی رقم کی شرط عائد

اگست 21, 2022
moe to prepare rehabilitation of schools
تعلیم و تربیت

کویت، وزارتِ تعلیم اسکولوں کی بحالی کے لیے متحرک

جون 8, 2020
Ministry of Education Kuwait
تعلیم و تربیت

تنخواہیں ادا نہ کرنے پر 6 نجی اسکولوں کو تنبیہ

مئی 3, 2020
آن لائن تعلیم اور درپیش مسائل ۔ عاصمہ حسن
تعلیم و تربیت

آن لائن تعلیم اور درپیش مسائل

اپریل 17, 2020
ٹوسٹ ماسٹرز ڈسٹرکٹ 20 کویت
تعلیم و تربیت

ٹوسٹ ماسٹرز ڈسٹرکٹ 20 کویت اور بحرین کے لیے سال 2018-2019 کی نئی کابینہ تشکیل دی گئی

جولائی 21, 2018
PEFK - Leading with Innovation - Leadership training
تعلیم و تربیت

پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت کے زیر اہتمام Leading with Innovation کے عنوان سے لیڈر شپ ٹریننگ کا انعقاد

اپریل 25, 2018
اگلی پوسٹ
Two more new locations added to receive driving license

کویت: ڈرائیونگ لائسنس کے اجرأ کے لئے مزید 2 مراکز قائم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

کویت کی تازہ ترین خبریں ای میل میں حاصل کرنے کے لئے ابھی سبسکرائب کریں

ہم صرف اہم خبریں اور معلومات ہی آپ کو بھیجیں گے

Al Muzaini Exchange Co. K.S.C.C. Al Muzaini Exchange Co. K.S.C.C. Al Muzaini Exchange Co. K.S.C.C.
ADVERTISEMENT

مقبول ترین

  • کلونجی کو استعمال کرنے کا صحیح طریقہ

    کلونجی کھانے کا صحیح طریقہ اور فائدے

    125 shares
    Share 49 Tweet 31
  • ہاتھ خالی ہیں ترے شہر سے جاتے جاتے

    51 shares
    Share 23 Tweet 12
  • نئی نسل کے مجرم

    19 shares
    Share 8 Tweet 5
  • دل اداس رہتا ہے — (فرحت عباس شاہ)

    47 shares
    Share 19 Tweet 12
  • مجھ سے پہلے تجھے جس شخص نے چاہا اس نے

    40 shares
    Share 16 Tweet 10
  • 6 مہینے سے زائد عرصہ کویت سے باہر گزارنے والوں کے لیے اچھی خبر

    750 shares
    Share 468 Tweet 118
  • کویت: ڈرائیونگ لائسنس کے اجرأ کے لئے مزید 2 مراکز قائم

    315 shares
    Share 156 Tweet 66

حالیہ پوسٹیں

  • المزینی ایکسچینج کمپنی کی جانب سے فروانیہ میں اپنی نئی برانچ کا افتتاح
  • تربوز کی کہانی میم سین کی زبانی
  • لیموں پانی روزانہ کیوں پینا چاہئے

زمرے

  • اردو شاعری
  • انٹرٹینمنٹ
  • اہم خبریں
  • پاکستان
  • پکوان
  • تعلیم و تربیت
  • خصوصی فیچرز
  • خلیجی خبریں
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • عالمی خبریں
  • فیشن و سٹائل
  • کاروبار
  • کھیل
  • کویت
  • لیگل کلنک
  • ویڈیوز

© 2015-2023 UrduKuwait - Kuwait's First Online Urdu News Portal.

  • صفحئہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی
  • قوائد و ضوابط
  • اشتہارات
  • رابطہ کریں

Welcome Back!

Sign In with Facebook
Sign In with Google
OR

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
error: آپ یہ مواد کاپی نہیں کر سکتے !!
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • کویت
  • پاکستان
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم و تربیت
  • خصوصی فیچرز
  • انٹرٹینمنٹ
  • پکوان
  • اردو شاعری

© 2015-2023 UrduKuwait - Kuwait's First Online Urdu News Portal.