• اشتہارات
  • رابطہ کریں
  • Login
Submit News
منگل, 21 اکتوبر ,2025
Urdu Kuwait
Advertisement
  • صفحۂ اول
  • کویت
  • پاکستان
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم و تربیت
  • خصوصی فیچرز
  • انٹرٹینمنٹ
  • پکوان
  • اردو شاعری
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • کویت
  • پاکستان
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم و تربیت
  • خصوصی فیچرز
  • انٹرٹینمنٹ
  • پکوان
  • اردو شاعری
No Result
View All Result
Urdu Kuwait
No Result
View All Result
صفحۂ أول لیگل کلنک

6 مہینے سے زائد عرصہ کویت سے باہر رہنے کی صورت میں کیا کریں؟

اردو کویت by اردو کویت
18, فروری , 2017
in لیگل کلنک
29 0
0
6 مہینے سے زائد عرصہ کویت سے باہر رہنے کی صورت میں کیا کریں؟ 1
19
SHARES
240
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سوال:
مری بیوی اور 2 سالہ بیٹی میرے زیر کفالت 22 نمبر ویزہ پر ہیں، میری بیوی 3 ماہ کی حاملہ ہے اور ڈاکٹروں نے اسے ڈلیوری تک مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ میری بیوی اس وقت کویت سے باہر ہے اور اس کی ڈلیوری اپریل کے آخری ہفتے میں متوقع ہے جبکہ اس کا اقامہ جون 2017 میں ختم ہونا ہے۔ کیا ایسا ممکن ہے کہ وہ 1 مہینہ مزید کویت سے باہر رہ سکے، یعنی 6 ماہ کی بجائے 7 ماہ؟
اگر ایسا ممکن ہے تو مجھے اس سلسلے میں کیا کرنا ہوگا اور کیا طریقہ کار ہوگا؟

جواب: اس کا طریقہ کار آسان ہے اور اگر آپ اس طریقے پر عمل کریں تو بآسانی آپ کی بیوی کو 6 ماہ سے زائد عرصہ کویت سے باہر رہنے کی اجازت مل جائے گی۔
1. سب سے پہلے اس ڈاکٹر یا ہسپتال سے لیٹر حاصل کریں جہاں سے آپ کی بیوی علاج معالجہ کروا رہی ہے۔
2. اس لیٹر کی تصدیق پھر اپنے ملک کی وزارت خارجہ سے کروائیں
3. یہ لیٹر پنے ملک سے منگوا کر ، اپنے سفارت خانے سے اس کی تصدیق کروائیں
4. اس کے بعد لازم ہے کہ آپ اس لیٹر کی تصدیق کویت فارن آفس جو شویخ (بالمقابل کویت سپورٹس اسٹیدیم )میں ہے، وہاں سے کروائیں۔
5. فارن آفس سے تصدیق ہوجانے کے بعد آپ اس لیٹر کا عربی زبان میں ترجمہ کروائیں
6. اس کے بعد آپ اپنے متعلقہ امیگریشن ڈپارٹمنٹ جائیں اور وہاں سے ’’اِذنِ غائب‘‘ ٹائپ کروائیں جس کی فیس 500 فلس ہے۔
7. اس درخواست کے ساتھ اپنے پاسپورٹ اور بطاقہ مدنی کی کاپی، بمعہ اپنی بیوی اور بیٹی کے پاسپورٹ اور بطاقہ مدنی کی فوٹو کاپی نتھی کریں۔
8. اپنی بیوی اور بیٹی کی 2 پاسپورٹ سائز تصویریں نیلے عکس کے ساتھ نتھی کریں۔
9. اس کے بعد ’’اِذنِ غائب سیکشن میں جا کر اپنی درخواست جمع کروادیں۔
10. آپ کو ’’اِذن غائب‘‘ کی پرنٹ کردہ کاپی دی جائے گی جس کے ساتھ آپ کی بیوی اور بیٹی کی تصاویر بھی نتھی ہونگی۔یہ آپ کی بیوی اور بیٹی کے 6 ماہ سے زائد عرصہ باہر رہنے کا اجازت نامہ ہے۔
11. لازم ہے کہ آپ یہ اجازت نامہ اپنی فیملی کو بھجوائیں اور کویت واپسی پر یہ اجازت نامہ ان کے پاس ہونا ضروری ہے۔
یہاں ایک بات کے خیال رہے کہ آپ یہ درخواست 6 مہینے کا عرصہ گزرنے سے پہلے دیں، اگر آپ نے چند گھنٹے بھی تاخیر کردی تو آپ کی بیوی اور بیٹی دونوں کا اقامہ خودکار طور پر کینسل ہوجائے گا اور ان کو کویت واپسی کی اجازت نہیں ملے گی۔ مزید برآں آپ کو اپنی بیٹی اور بیوی دونوں کے لئے اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔ صرف بیوی کے لئے اجازت نامہ حاصل کرنے کی صورت میں آپ کی بیٹی کویت واپس نہیں آ سکے گی۔

بحوالہ: عرب ٹائمز کویت

پچھلی پوسٹ

پاکستان قرأت و نعت کونسل کویت کے زیر اہتمام شانِ اولیاء کانفرنس

اگلی پوسٹ

پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت کے زیر اہتمام پاکستان سکول سالمیہ میں پری میڈیکل اور پری انجینئرنگ کیریئر گائیڈ نس سیمینار

متعلقہ پوسٹس

Pakistani-Passport
لیگل کلنک

سوال: پاکستان میں قیام کے دوران بچے کا اقامہ ختم ہوگیا، اب کیا کروں؟

اگست 27, 2018
لیگل کلنک

قانونی مشورہ: تربیتی ڈرائیونگ لائسنس کھو گیا ہے، کیا کروں؟

اکتوبر 12, 2015
اگلی پوسٹ
پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت کے زیر اہتمام پاکستان سکول سالمیہ میں پری میڈیکل اور پری انجینئرنگ کیریئر گائیڈ نس سیمینار

پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت کے زیر اہتمام پاکستان سکول سالمیہ میں پری میڈیکل اور پری انجینئرنگ کیریئر گائیڈ نس سیمینار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

کویت کی تازہ ترین خبریں ای میل میں حاصل کرنے کے لئے ابھی سبسکرائب کریں

ہم صرف اہم خبریں اور معلومات ہی آپ کو بھیجیں گے

Al Muzaini Exchange Co. K.S.C.C. Al Muzaini Exchange Co. K.S.C.C. Al Muzaini Exchange Co. K.S.C.C.
ADVERTISEMENT

مقبول ترین

  • all that glitters is not gold

    ہر چمکتی چیز سونا نہیں ہوتی

    37 shares
    Share 15 Tweet 9
  • کویت ایئرپورٹ پر بھارتی مسافر سے چرس برآمد

    18 shares
    Share 23 Tweet 15
  • تھیلیسیمیا کے عالمی دن کی مناسبت سے کویت میں پاک ڈونرز کویت چیپٹر کی جانب سے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ دیگرقومیتوں کے افراد نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

    9 shares
    Share 10 Tweet 6
  • پاگل نگہبان

    43 shares
    Share 29 Tweet 6
  • دو لاکھ سے زائد افراد کویت سے روانہ

    518 shares
    Share 361 Tweet 65
  • گاؤں کا واحد پَکا گھر، دادی اَماں اور شہر کی بہو

    80 shares
    Share 36 Tweet 18
  • سعودی عرب: ٹریفک حادثے میں 6 پاکستانی مزدور جاں بحق، دو زخمی

    70 shares
    Share 35 Tweet 15

حالیہ پوسٹیں

  • المزینی ایکسچینج کمپنی کی جانب سے فروانیہ میں اپنی نئی برانچ کا افتتاح
  • تربوز کی کہانی میم سین کی زبانی
  • لیموں پانی روزانہ کیوں پینا چاہئے

زمرے

  • اردو شاعری
  • انٹرٹینمنٹ
  • اہم خبریں
  • پاکستان
  • پکوان
  • تعلیم و تربیت
  • خصوصی فیچرز
  • خلیجی خبریں
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • عالمی خبریں
  • فیشن و سٹائل
  • کاروبار
  • کھیل
  • کویت
  • لیگل کلنک
  • ویڈیوز

© 2015-2023 UrduKuwait - Kuwait's First Online Urdu News Portal.

  • صفحئہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی
  • قوائد و ضوابط
  • اشتہارات
  • رابطہ کریں

Welcome Back!

Sign In with Facebook
Sign In with Google
OR

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
error: آپ یہ مواد کاپی نہیں کر سکتے !!
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • کویت
  • پاکستان
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم و تربیت
  • خصوصی فیچرز
  • انٹرٹینمنٹ
  • پکوان
  • اردو شاعری

© 2015-2023 UrduKuwait - Kuwait's First Online Urdu News Portal.