زبردست خبر: کویت حکومت کا ملک بھر میں مفت وائی فائی انٹرنیٹ فراہم کرنے کا فیصلہ

زبردست خبر: کویت حکومت کا ملک بھر میں مفت وائی فائی انٹرنیٹ فراہم کرنے کا فیصلہ 1

ابتدائی طور  پر سوق مبارکیہ  کو فری وائی فائی انٹرنیٹ سے منسلک کیا جائے گا

کویت، 31 جنوری 2017 (اردو کویت): وائرلیس موبائل دیٹا کمپنی (WiMD) کویت میں جلد مفت وائی فائی انٹرنیٹ کی سہولت لانچ کرنے جا رہی ہے اور اس سلسے میں ابتدائی طور پر سوق مبارکیہ سے اس منصوبے کا آغاز کیا جائے گا اور بعد میں اس سہولت کا دائرہ کار پورے ملک میں پھیلا دیا جائے گا۔ روزنامہ الجریدہ کے مطابق یہ اس نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے جو پبلک اتھارٹی برائے مواصلات اور پرائیوٹ سیکٹر کے تعاون سے شروع کیا جارہا ہے جس کی تکمیل کویت کو سمارٹ ملک میں تبدیل کرنے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔

Exit mobile version