سوال: پاکستان میں قیام کے دوران بچے کا اقامہ ختم ہوگیا، اب کیا کروں؟

Pakistani-Passport

میں ایک پاکستانی شہری ہوں اور عرصہ دراز سے اپنے 3 بچوں اور بیوی کے ساتھ کویت میں مقیم ہوں۔ جبکہ میرے 2 بیٹے کویت میں ہی پیدا ہوئے۔ میں کویت کی ایک معروف کمپنی میں کام کر رہا ہوں اور ماہانہ 1650 دینار تنخواہ وصول کرتا ہوں۔ میرے سسر کی وفات کی وجہ سے ہمیں ایمرجنسی میں پاکستان جانا پڑا اور اس دوران میرے ایک بیٹے جس کی عمر 4 سال ہے، کا اقامہ 12 جولائی کو ختم ہوگیا اور ابھی وہ پاکستان میں ہی ہے۔ وہ اپریل 2018 سے DPS سکول احمدی میں پڑھ رہا ہے۔چونکہ پاکستانی شہریوں کے لئے ویزوں کے اجراء میں مشکلات ہیں اور ویزہ حاصل کرنے کے لئے وزارت داخلہ کے حکامِ بالا سے خصوصی اجازت نامہ لینا پڑتا ہے جس کے لئے میں نے ایک درخواست وزارت داخلہ کے چھ نمبر روڈ پر واقع دفتر میں 24 جولائی کو جمع کروائی تھی لیکن تاحال بیٹے کے لئے ویزہ نہیں مل سکا، برائے مہربانی کوئی حل تجویز فرمائیں۔

جواب (عرب ٹائمز): بدقسمتی سے اس معاملے میں جو تجویز ہم دے سکتے تھے اس پر آپ پہلے ہی عمل کرچکے ہیں، اگر درخواست جمع کروانے کے بعد آپ کو ابھی تک کوئی مثبت جواب نہیں ملا تو آپ کوشش جاری رکھیں، لیکن اگر آپ کی درخواست مسترد کردی گئی ہے تو ہمیں افسوس ہے کہ اس بارے میں کچھ نہیں کیا جا سکتا۔
نوٹ: یہ سوال وجواب روزنامہ عرب ٹائمز میں شائع ہوا اور ہم صرف قارئین کی معلومات کے لئے دوبارہ شائع کررہے ہیں ، قانونی سوالات و جوابات کے حوالے سے کسی کمی بیشی کےہم ذمہ دار نہیں۔ (اردوکویت)

Exit mobile version