قانونی مشورہ: تربیتی ڈرائیونگ لائسنس کھو گیا ہے، کیا کروں؟

سوال: ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد میرا اصلی استمارة ،ٹریفک ڈپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ سرٹیفیکیٹ اورمتعلقہ دستاویزات گم ہو گئی ہیں،تاہم میرے پاس ٹریفک ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹرکی طرف سے جاری کردہ منظوری نامے کی کاپی موجود ہے، برائے مہربانی بتائیں مَیں اس صورت ِ حال میں ڈرائیونگ لائسنس کیسے حاصل کروں؟

جواب: آج کل حکومت کا تمام نظام کمپیوٹرائیزڈ ہونے کی وجہ آپ کو اس صورتِ حال میں بھی ڈرائیونگ لائسنس کے حصول میں مشکل پیش نہیں آئے گی کیونکہ تربیتی لائسنس حاصل کرنے کے بعد جنرل ٹریفک ڈپارٹمنٹ ہرچیز کے ریکارڈ کے کاپی سسٹم میں محفوظ رکھتا ہے اس لئے آپ اپنے متعلقہ ٹریفک ڈپارٹمنٹ جا کراپنا مسئلہ بیان کریں، چونکہ آپ کے پاس ڈائریکٹر کی منظوری کی کاپی موجود ہےاس لئے آپ کو لائیسنس حاصل کرنے میں کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔

بشکریہ روزنامہ عرب ٹائمز لیگل ڈپارٹمنٹ

Exit mobile version