ٹوسٹ ماسٹرز ڈسٹرکٹ 20 کویت اور بحرین کے لیے سال 2018-2019 کی نئی کابینہ تشکیل دی گئی

ٹوسٹ ماسٹرز ڈسٹرکٹ 20 کویت

ٹوسٹ ماسٹرز ڈسٹرکٹ 20 کا اجلاس 1 جولائی 2018 کو منعقد ہوا جس میں سال 2018-2019 کے لیے نئی کابینہ تشکیل دی گئی جسکی قیادت ڈسٹرکٹ ڈائیریکٹر خرم سلمان کریں گے۔ حالیہ تشکیل شدہ ٹیم کیلئے کے لئے سابقہ ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر محمد مخلوف کی کارکردگی قابل ستائش اور ایک عملی نمونہ ہے جس میں اوپن ہاؤسز، تقاریری مقابلے اور بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انقعاد نہایت اہم ہیں. نئی کمیٹی کی ٹریننگ کا انقعاد دی پام بیچ ہوٹل کویت میں 22 جون کو محمد مخلوف کی سربراہی میں منعقد ہوا تھا، جس میں مختلف تعلیمی پروگرام، ٹیم ورک اور دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایک اہم میسج ایک ٹرینر کی طرف سے دیا گیا کہ نہ صرف سیکھنے کو اہمیت دی جائے بلکہ سیکھ کر دوسروں تک پہنچانے کے رجحان کو بڑھایا جائے.

ٹوسٹ ماسٹرز انٹرنیشنل ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے جسکا ہیڈ کوارٹر امریکہ کے شہر کولاراڈو میں واقع ہے۔ تنظیم دنیا بھر میں قائدانہ صلاحیتوں کو پروان چڑھانے اور کمیونیکیشن میں اپنا ایک خاص مقام رکھتی ہے۔

ڈسٹرکٹ 20 تقریبا کویت اور بحرین کے 129 تعلیمی کلبوں پر مشتمل ہے جس میں کم و بیش 2500 افراد ، 7 ڈویژن اور 30 ایریا شامل ہیں ۔ تمام کلب اپنے مخصوص کردہ مقامات پر مخصوص اوقات میں اجتماعات منعقد کرتے ہیں، جس میں ممبران کے علاوہ دیگر افراد بھی مہمان کی حیثیت سے شرکت کرکے مستفید ہو سکتے ہیں۔ یہ کلب انگلش، عربی، اردو و دیگر مقامی زبانوں میں بھی کام کر رہے ہیں۔ کسی بھی کلب کی کارکردگی اور معیار بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے لہذا ڈسٹرکٹ 20 میں یہ ذمہ داری وفا سلمان اور محمد سلیم باحسن طریقے سے نبھائیں گے جبکہ عبداللہ بو حمید عربی زبان کے لیے بھر پور معاونت کر رہے ہیں۔ نئی کابینہ میں نسیمہ خان علاقات عامہ کی انچارج ہیں جبکہ ونکاٹا راما فنڈز فنڈز کو مینیج کرنے کی ذمداری سونپی گئی ہے۔ میری شیرون ایڈمینسٹریشن کی ہیڈ جبکہ انیل مینون لاجسٹکس کے انچارج ہونگے۔

ٹوسٹ ماسٹرز ، دراصل زندگی کا ایک حسین تجربہ ہے جس میں ممبران ہر اجلاس میں بھر پور استفادہ حاصل کرتے ہیں اور ٹوسٹ ماسٹرز کی ہر تقریر انسان میں خود اعتمادی بڑھانے کا ذریعہ بنتی ہے، جس کی بنا پر مقرر اپنےاندر کی صلاحیتوں سے بھر پور فائدہ اٹھاتا ہے۔ ٹوسٹ ماسٹرز میں ہر ممبر کا سفر ایک تقریر سے شروع ہوتا ہے جس میں شرکا سے سیکھنے کے بہترین مواقع پائے جاتے ہیں۔ ڈسٹرکٹ 20 اپنے آنے والے تمام ممبران کوخوش آمدید کہتا ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے ٹوسٹ ماسٹرز ڈسٹرکٹ 20 کی علاقات عامہ کی سربراہ نسیمہ خان سے 65567460 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

رپورٹ بشکریہ: فیصل جمیل

Exit mobile version