پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت کے تحت پروفیشنل CVرائٹنگ ورکشاپ کا اہتمام،کویت میں پاکستانی کمیونٹی کے لیے اپنی نوعیت کی پہلی ورکشاپ

پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت کے تحت پروفیشنل CVرائٹنگ ورکشاپ کا اہتمام،کویت میں پاکستانی کمیونٹی کے لیے اپنی نوعیت کی پہلی ورکشاپ 3

ملازمت کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے ایک معیاری اور پروفیشنل CVانتہائی ضروری ہے جو کہ سینکڑوں اُمیدواروں میں سے انٹرویو کیلیے سیلیکٹ ہونے میں آپ کی مدد کرتاہے۔ انجیئروقاص احمد جوائنٹ سیکرٹری PEFK
معیاری CVلکھنا ایک آرٹ ہے اور آج کی ورکشاپ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ PEFKنے کیرئیرڈویلمپنٹ کے حوالے سے اپنی خدمات کا دائرہ کار مزیدبڑھادیا ہے۔ محمد عرفان عادل بانی وصدر PEFK
(محمد عرفان شفیق ۔ کویت) پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت کوکیرئیرڈویلپمنٹ کے حوالے سے کمیونٹی کی اعلیٰ رضاکارانہ خدمات کے پیش نظر انتہائی احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، جسکی وجہ PEFKکی ٹیم کی شبانہ روز محنت اور ہموطنوں کو روزگار کے حصول میں معاونت اور رہنمائی فراہم کرنا ہے۔ اب تک سینکڑوں پاکستانی اور تارکین وطن کیرئیر ڈویلمپنٹ کے حوالے سے اس پاکستانی فورم سے استفادہ حاصل کر چکے ہیں۔ پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت مختلف قسم کی ٹریننگ، سیمینارز اور ورکشاپس کا اہتمام بھی کرتاہے، جس میں مختلف شعبوں اور پیشہ ورانہ مہارت حاصل کرنے کیلیے ماہریں رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔ گزشتہ دنوں منعقد ہونے والی CVرائٹنگ ورکشاپ کا اہتمام کریٹو کوچنگ سنٹر میں کیا گیا، جس میں کافی تعدادمیں لوگوں نے شرکت کی۔PEFKکے جوائنٹ سیکرٹر ی انجینئر وقاص احمد، جو CVرائٹنگ میں خاصی مہارت رکھتے ہیں، انتہائی احسن انداز میں CVرائٹنگ کے حوالے سے شرکاء کو بنیادی اور اہم نکات سے آگاہ کیااور CVکا Content،Format اور Structureکے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔ اُنھوں نے CVمیں مجموعی طور پر کی جانے والی غلطیوں اور نظرانداز کیے جانے والے پہلووٗں کے بارے میں بھی تفصیل سے بتایا۔ انھوں نے کہا کہ ملازمت کے حصول کو یقینی بنانے کیلیے ایک معیاری اور پروفیشنل CVانتہائی ضروری ہے جو سینکڑوں امیدواروں میں سے انٹرویو کیلیے سیلیکٹ ہونے میں آپ کی مدد کرتاہے۔ آپ اگرچہ تعلیم یافتہ اور تجربہ کار اور قابلیت کے حامل کیوں نہ ہوں،اگر آپ کا CVمعیاری نہیں ہے توآپ کو انٹرویو اور ملازمت کے حصول میں دشواری کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ انھوں نے مختلف سرگرمیوں اور مثالو ں سے، ایک بہتر CVکیسے لکھا جاتا ہے، شرکاء کو ایک تفصیلی Presentationکے ذریعے آگاہ کیا۔انکی معاونت انجینیئر بشری وقاص ایگزیکٹو PEFKایجوکیشن ڈویژن نے احسن طریقے سے کی۔ پاکستا ن ایمپلائمنٹ فورم کویت کے بانی وصدر محمد عرفان عادل نے اس موقع پر کہا کہ معیاری CVلکھنا ایک آرٹ ہے۔ PEFKکی ویب سائٹ کے ذریعے ہم تک سینکڑوں CVپہنچتے ہیں مگر دس فیصد کے علاوہ زیادہ تر غیر معیاری CVہوتے ہیں، لہذااس بات کی کمی انتہائی شدت سے محسوس کی جارہی تھی کہ روزگارکے حصول کے خواہشمند امیدواروں کیلیے پروفیشنل CVرائٹنگ ورکشاپ کا اہتمام کیا جائے اور آج الحمد للہ PEFKنے انتہائی پیشہ ورانہ اور احسن طریقے سے اس ورکشاپ کا اہتمام کیا۔ انھوں نے انجینئر وقاص احمد، انجینئربشریٰ وقاص، عمرفاروق اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے مِس حنا سلیم کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنھوں نے CVرائٹنگ ورکشاپ میں خصوصی معاونت کی۔ آخر میں سوال و جواب کا سیشن ہوا اور تمام شرکاء کے سوالات کا احس طریقے سے جوابات دیے گئے۔ تمام شرکاء نے اس کو انتہائی مفید اور اہم قرار دیا۔


Exit mobile version