پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت (PEFK)کے زیراہتمام طلباء اور طالبات کیلیے اورل ہیلتھ کیئرسیمینارکا انعقاد

پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت (PEFK)کے زیراہتمام طلباء اور طالبات کیلیے اورل ہیلتھ کیئرسیمینارکا انعقاد 3

اورل ہیلتھ کیئرسیمینارکا انعقاد طلباء اور طالبات کیلیے اِنتہائی مفید اور خوش آئند ہے۔ پرنسپل انٹرنیشنل سکول پاکستان کرنل (ر) انجم مسعود

پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت کی کمیونٹی کے لیے قابل قدر خدمات ہیں۔پرنسپل پرائمری سیکشن مسز بشریٰ کرامت

سیمینار کے انعقاد پر (PEFK) کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ وائس پرنسپل پرائمری سیکشن مس نادیہ محمد ارشد

(PEFK) اپنے ہم وطنوں کی خدمت جاری رکھے گا اور اس کی کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ صدر پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت محمدعرفان عادل

پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت کی ٹیم میں کام کرنا باعث فخر اور اعزاز کی بات ہے۔ ڈاکٹر ہدیٰ شمس،ڈاکٹر یاسر جمیل

پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت نے گزشتہ دنوںانٹرنیشنل سکول خیطان کی انتظامیہ کے تعاون سے سیمینار کا انعقاد کیا۔سیمینار کا انعقاد پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت کی میڈیکل ڈویژن کے تحت کیا گیا جسکی نمائندگی ڈاکٹر ہدیٰ شمس اور ڈاکٹر یاسر جمیل نے کی۔ (PEFK)کا میڈیکل ڈویژن کویت میں ملازمت کے متلاشی اور طلبا کے لئے طبی میدان میں معاونت، آگاہی اور مشاورت کرتا ہے۔
اِس موقع پر انٹرنیشنل سکول خیطان کے پرنسپل کرنل (ر) انجم مسعود ،پرنسپل پرائمری سیکشن مسز بشریٰ کرامت، وائس پرنسپل مس نادیہ محمد ارشد، وائس پرنسپل جونئیر/سینئر مسز عظمٰی عامر، بانی پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت محمدعرفان عادل اور دیگر اساتذہ کرام موجود تھے۔

سیمینار کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جسکی سعادت سکول کے ہونہار طالبعلم عبدالرحمن نے حاصل کی، ابتداء میں پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت میڈیکل ڈویژن کا تعارف کروایا گیا۔ وائس پرنسپل مس نادیہ محمد ارشد نے بخوبی احسن کمپئرنگ کے فرائض انجام دیے اور حاضرین کے خیرمقدم کے بعد ڈاکٹر ہدیٰ شمس اور ڈاکٹر یاسر جمیل کو سٹیج پر آنے کی دعوت دی۔

ڈاکٹر ہدیٰ اور ڈاکٹر یاسر نے جامع اور مفصل طریقے سے معلوماتی سلائیڈز کے ذریعے بچوں کو حفظان صحت اور آگاہی صحت کے متعلق طلباء اور طالبات کو لیکچر دیا اور خصوصی طور پر دانتوں کی حفاظت اور برش کرنے کے مُوثر طریقوں پر آگاہی دی۔ حاضرین نے بہت اِنہماک اور توجہ سے لیکچر سنا اور طلباء اور طالبات نے سوال و جواب کے سیشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
بانی و صدر پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت، محمد عرفان عادل نے سیمینار کے انعقاد پر اسکول انتظامیہ، پرنسپل، وائس پرنسپل، اساتذہ اور طلبا و طالبات کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے مختصر مگر جامع طور پر پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت کا تعارف پیش کیا۔ پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت اپنی طرز کی واحد اور منفرد تنظیم ہے جو دیارِغیر میں ہم وطنوں کو ملازمت کے حصول میں معاونت فراہم کرتی ہے۔ پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت ہموطنوں کو ملازمت کے حصول میں معاونت اور سٹوڈنٹس کو ہائیر ایجوکیشن کے سلسلے میں رہنمائی کرتی ہے۔

پرنسپل کرنل (ر) انجم مسعود نے طلباء کے لیے انتہائی مثبت قدم اٹھانے پر پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت کے اقدام کو سراہا۔ انھوں نے کہا کہ حفظان صحت سیمینارکا انعقاد پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت کی ایک مثبت کاوش ہے اور آئندہ بھی کمیونٹی کی خدمت کے اقدامات میں سکول کا بھرپور تعاون جاری رہے گا۔

پرنسپل پرائمری سیکشن مسز بشریٰ کرامت نے اس موقع پر پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت اور انکی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور کمیونٹی کے لیے گرانقدر خدمات کو سراہا۔ آخر میں طلبہ و طالبات میں تحائف اور پمفلٹ تقسیم کیے گئے۔

Exit mobile version