پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت (PEFK) کے زیر اہتمام ورکنگ پروفیشنلز کیلیے کارپوریٹ ٹریننگ کا انعقاد

پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت (PEFK) کے زیر اہتمام ورکنگ پروفیشنلز کیلیے کارپوریٹ ٹریننگ کا انعقاد 7

پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت شب ور وز ہموطنوں کی کیئریئرڈویلپمنٹ کیلیے مصروف عمل ہے اور یہ ٹریننگ ورکشاپ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ بانی و صدر محمد عرفان عادل
ٹریننگ ورکشاپ میں جنرل مینیجرز، ڈائریکٹر اور پروجیکٹ مینیجرز کی شرکت اور دلچسپی بہت حوصلہ افزاء ہے۔ PEFKٹریننگ کنسلنٹ انور علی
مستقبل میں اسطرح کی مزید ٹریننگز اور ورکشاپس کا اہتمام تسلسل کے ساتھ کیا جائیگا۔ ٹریننگ میں شرکت تمام پروفیشنلز کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ جنرل سیکرٹری محمد عرفان شفیق

پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت اپنی نوعیت کا پہلا اور پاکستانی کمیونٹی کا منفرد فورم ہے جو گزشتہ 2010سے کویت میں ہموطنوں کو روزگار کے حصول میں معاونت اور کیئرئیرڈویلمپنٹ کے حوالے سے مصروفِ عمل ہے۔ اسکے قیام سے لیکر ابتک سینکڑوں پاکستانی اور غیر پاکستانی افراد اس فورم کی پیشہ وارانہ خدمات سے استفادہ حاصل کر چکے ہیں۔ وطن ، ہم وطنوں اور انسانی خدمت کے جذبے سے سرشار PEFKکی ٹیم رضاکارانہ طور پر اس عظیم انسانی خدمت کے فریضے کو انتہائی ذمہ داری اور احسن طریقے سے انجام دے رہی ہے اور کویت میں نہ صرف پاکستانی بلکہ غیرملکی کمیونٹی میں بھی پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت کو اس کی خدمات کے حوالے سے انتہائی احترام کی نگاہ سے دیکھا اور جانا جاتا ہے اور کویت میں پاکستان کا نام روشن کرنے اور پاکستانیوں کا Soft Image بہتر کرنے میں PEFK کا کردار نمایاں ہے۔ پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت نے گزشتہ دنوں ورکنگ پروفیشنلز کے لیے "Corporate Presentation Skills”کے موضوع پر ایک ٹریننگ ورکشاپ کا اہتمام کیا ، جس میں بڑی تعداد میں پاکستانی پروجیکٹ مینیجرز، ڈائریکٹرز اور مارکیٹنگ مینیجرز نے شرکت کی۔ اس ورکشاپ کا اہتمام PEFKکے ٹریننگ اور ڈویلمپنٹ ڈویژن کے ہیڈ انور علی اور انکی ٹیم نے کیا تھا۔ PEFKٹریننگ ہیڈ انور علی نے انتہائی پیشہ وارانہ مہارت کے ساتھ پریزنٹیشن دی جو کہ مختلف مراحل اور ایکسرسائززپر مشتمل تھی۔ مس سعدیہ بیگ اور وقاص احمد نے ٹریننگ میں بھرپور معاونت کی۔ تمام شرکاء نے ٹریننگ میں بہت دلچسپی مظاہرہ کیا اور اسکو انتہائی مفید قرار دیا۔

اس موقع پر پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت کے بانی و صدر محمد عرفان عادل نے شرکاء کو فورم کے اغراض و مقاصدسے آگاہ کیا، انھوں نے کہا کہ پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت شب ور وز ہموطنوں کی کیئریئرڈویلپمنٹ کیلیے مصروف عمل ہے اور یہ ٹریننگ ورکشاپ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ مستقبل میں انھوں نے مزید ٹریننگ کے انعقاد کے عزم کا اعادہ کیا۔ انھوں نے ٹریننگ کنسلنٹ انور علی کا مختصر مگر جامع تعارف پیش کیا اور PEFKکیلیے انکی خدمات اور انتھک محنت کو سراہا۔

PEFKٹریننگ کنسلنٹ انور علی نے شرکا ء کی شرکت کو خوش آئند قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ ٹریننگ ورکشاپ میں جنرل مینیجرز، ڈائریکٹر اور پروجیکٹ مینیجرز کی شرکت اور دلچسپی بہت حوصلہ افزاء ہے۔ PEFK کے جنرل سیکرٹری محمد عرفان شفیق نے مستقبل میں اسطرح کی ورکشاپ اور ٹریننگ کے تسلسل کا اعادہ کیا اور کہا کہ انشااللہ پاکستانی کمیونٹی کے تمام طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والی افراد PEFKکی خدمات سے استفادہ حاصل کر سکیں گے۔ انھوں نے ٹریننگ میں شرکت کرنے والے تمام پروفیشنلز اور اپنی ٹیم کا شکریہ ادا کیا، جنکی شب ور وز کی انتھک محنت سے ایک کامیاب پروگرام انعقاد پذیر ہوا۔ تقریب میں ٹریننگ کنسلنٹ انور علی صاحب کو یادگارکی شیلڈ پیش کی۔ اسکے بعد ٹریننگ کے شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں اور ٹریننگ کے اختتام پر دعاکے بعد عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔

Exit mobile version