چکن ریشمی چپلی کباب ریسیپی پاکستانی

مزے دار پاکستانی چکن چپلی کباب ریسیپی کا لطف اُٹھائیں 😋

نرم و ملائم اور انتہائی کریمی چکن ریشمی چپلی کباب نہ صرف بنانے میں آسان ہیں بلکہ ذائقے میں بھی اپنی مثال آپ ہیں۔ اس ترکیب سے بنے چکن ریشمی چپلی کباب آپ کے منہ میں جاتے ہی ایسے گُھل جائیں گے کہ آپ بے ساختہ کہہ اٹھیں گے ارے واہ۔ یہ ترکیب آزمائیں اور اپنے پیاروں کی تعریفیں سمیٹیں۔

کباب بنانے کے اجزاء:

چٹنی بنانے کی ترکیب:

ایک بلینڈر میں املی کا گودا، آم کا پاؤڈر، ذیرہ، سرخ مرچیں، پودینہ، دھنیے کے پتے، سبز مرچیں اور پیاز ڈال کر تمام اجزا اچھی طرح بلینڈ کر لیں (اگر ضرورت ہو تو پانی بھی ڈالیں)۔

کباب بنانے کی ترکیب:

ایک چو پر میں قیمہ، سبز مرچیں، نمک، سفید مرچیں، پیاز، دھنیا، چنے کی دال کا پاؤڈر، انڈہ، مکھن، کالی مرچ، دھنیا پاؤڈر، گرم مصالحہ، ادرک لہسن پیسٹ اور لال مرچ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح چوپ کر لیں۔
اب اپنے ہاتھوں کو گریس کر کے قیمہ سے گول شکل کے کباب بنا لیں۔
پھر اس کباب پر ٹماٹر سلائس رکھیں۔
اب کبابوں کو دونوں سائیڈوں سے لائٹ گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کر لیں۔
مزیدار ریشمی کباب تیار ہیں، املی چٹنی کے ساتھ سَرو کریں۔

تیار ی کا وقت: 15-20منٹ
پکانے کا وقت: 30-35منٹ
افراد: 4-5

Exit mobile version