سلیمانی مٹن کڑاہی ریسیپی

سلیمانی مٹن کڑاہی ریسیپی ذائقے اور مصالحہ جات کا بہترین امتزاج ہے۔ عید کے پکوانوں کے لئے سلیمانی مٹن کڑاھی کی یہ مزیدار ترکیب ضرور آزمائیں۔

سلیمانی کڑاہی ریسپی
اجزاء:

ترکیب:
ایک پین میں ایک کھانے کا چمچ ّکھانے کا تیل اور ادرک ڈال کر ایک منٹ بھون لیں۔
اب اس میں مٹن اور تین کپ پانی ڈال کر ڈھک کر پندرہ سے بیس منٹ پکائیں۔
پھر چولہا بند کردیں اور یخنی نکال کر سائیڈ پر رکھ دیں۔
اب ایک کڑاہی میں کھانے کا تیل اور سبز مرچیں ڈال کر ایک منٹ فرائی کر لیں اور آدھی مرچیں نکال کر سائیڈ پر رکھ دیں۔
پھر آ دھی مرچوں میں لہسن ڈال کر ایک منٹ بھون لیں۔
اب اس میں مٹن، یخنی، نمک، ذیرہ، کالی مرچ، لیموں کا رس اورثابت دھنیا ڈال کر پانچ سے چھ منٹ تیز آنچ پر پکائیں۔
پھر اس میں دہی ڈال کر پانچ سے چھ منٹ پانی خشک پونے تک پکائیں۔
اب ادرک، دھنیے اور تلے ہوئے پیاز سے گارنش کریں۔
مزیدار سلیمانی کڑاہی تیار ہے۔

تیاری کا وقت: 10-15منٹ
پکانے کا وقت: 30-35منٹ
افراد: 3-4

Exit mobile version