blochi lagan gosht

بلوچی لگن گوشت بنانے کا آسان طریقہ

اشیاء:

  • گوشت(بکرے کا) ایک کلو(چھوٹی بوٹیاں کاٹ لیں)
  • ادرک کا پیسٹ آدھا کھانے کا چمچ
  • لہسن کا پیسٹ آدھا کھانے کا چمچ
  • ہری مرچ چار عدد(باریک پسی ہوئی)
  • پو دینہ آدھی گھٹی
  • دہی ایک پاؤ
  • کچا پپیتا دو کھانے کے چمچے(چھلکوں کے ساتھ )
  • لیموں کا رس دو عدد
  • تیل ایک کپ
  • کڑاہی گوشت کا مصالحہ ایک پیکٹ

ترکیب:

ایک دیگچی میں گوشت ، ادرک، لہسن کا پیسٹ ، ہری مرچ ، پو دینہ، دہی ، کچا پپیتا ، کڑاہی گوشت مصالحہ اور لیموں کا رس مکس کر کے ایک گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ ایک گھنٹے بعد ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔ جب پانی خشک ہو جائے تو گوشت دیگچی سے نکال کر ایک لگن میں تیل ڈال کر توے کے اوپر ڈھانپ کر دم پر رکھ دیں۔ تیل اوپر آجائے تو بلوچی لگن گوشت تیار ہے۔ اگر ضرور محسوس کر یں تو تین چار کوئلے جلا کر ڈھکن کے اوپر دو منٹ کے لئے رکھ سکتی ہیں۔ گرم گرم نان کے ساتھ سرو کر یں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں