• اشتہارات
  • رابطہ کریں
  • Login
Submit News
جمعہ, 9 مئی ,2025
Urdu Kuwait
Advertisement
  • صفحۂ اول
  • کویت
  • پاکستان
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم و تربیت
  • خصوصی فیچرز
  • انٹرٹینمنٹ
  • پکوان
  • اردو شاعری
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • کویت
  • پاکستان
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم و تربیت
  • خصوصی فیچرز
  • انٹرٹینمنٹ
  • پکوان
  • اردو شاعری
No Result
View All Result
Urdu Kuwait
No Result
View All Result
صفحۂ أول پاکستان

پاکستانی ایئرپورٹس پر شہریوں کو وطن واپس لانے کے لیے اضافی پروازوں، وائرس اسکیننگ اور قرنطینہ کے انتظامات

اردو کویت by اردو کویت
اپریل 17, 2020
in پاکستان
46 0
0
Moeed Yusuf
32
SHARES
385
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

۱۶ اپریل ۲۰۲۰، اسلام آباد: کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر بیرون ممالک میں پھنسے پاکستانی شہریوں کو وطن واپس لانے کے لیے پاکستانی حکومت کی جانب سے اضافی پروازیں شروع کی گئی ہیں۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے یہ اعلان گزشتہ بدھ کے روز کیا۔

وطن واپس آنے والوں کی وائرس ٹیسٹنگ اور انہیں ایک ہفتے کے لیے قرنطینہ میں رکھنے کے انتظامات کیے گئے تھے۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی عبدالستار کھوکھر نے کہا ہے کہ پروازوں کے ایئرپورٹس پر پہنتے ہی باہر سے آنے والے پاکستانیوں کو قرنطینہ میں منتقل کیا جائے گا اور ان کا سواب ٹیسٹ کیا جائے گا۔ باہر سے آنے والے پاکستانی شہری قرنطینہ میں ہی رہیں گے اور انہیں ایک ہفتے کے بعد اپنا دوسرا ٹیسٹ کروانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ دوسرا ٹیسٹ نگیٹیو آنے پر متعلقہ افراد کو گھر بھیجا جائے گا جبکہ پازیٹیو ٹیسٹ والے افراد کو طبی امداد دی جائے گی۔

عبدالستار کھوکھر کے مطابق جو افراد ہوٹل میں رہنا برداشت کرسکتے ہیں انہیں ہوٹل منتقل کردیا جائے گا۔ تاہم جو یہ استطاعت نہیں رکھتے انہیں حکومت فری قرنطینہ میں رکھے گی۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی مخصوص ہوٹلوں کے عملے کو اسپیشل سیفٹی کی تربیت دے چکی ہے۔

پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے دنیا بھر میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے مخصوص پروازیں شروع کرے گی۔

ترجمان ایوی ایشن نے کہا کہ فلائی دبئی ایئرلائن کی کچھ پروازوں کے ذریعے متحدہ عرب امارات سے پاکستانی قیدی واپس لائے گئے ہیں جبکہ سلام ایئر بھی عُمان سے کچھ قیدیوں کو پاکستان واپس لائے گی۔

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ، ڈاکٹر معید یوسف نے منگل کو اعلان کیا تھا کہ قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ 20 اپریل سے ہر ہفتے 6 ہزار پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جائے گا۔

ڈاکٹر معید یوسف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ 14 سے 18 اپریل کے دوران بیرون ممالک میں پھنسے 2 ہزار پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے ملک میں 6 ایئرپورٹس کو کھول دیا گیا تھا۔

ترجمان پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن عبداللہ حفیظ کے مطابق کورونا وائرس صورتحال میں پی آئی اے 11 اسپیشل پروازوں کے ذریعے تقریباً 1800 پاکستانیوں کو واپس لاچکی ہے۔

عبداللہ حفیظ نے عرب نیوز کو بتایا کہ پی آئی اے اپنے طیاروں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مکمل طور پر تمام حفاظتی اقدامات اٹھارہی ہے اور اپنے گراؤنڈ اسٹاف، کاک پٹ اور کیبن کو ضروری سامان بھی فراہم کررہی ہے۔ عبداللہ حفیظ نے کہا کہ بیرون ممالک میں پھنسے تمام شہری ٹکٹ کی خریداری کے لیے پاکستانی سفارت خانوں،  پی آئی اے کال سینٹرز، پی آئی اے بکنگ کے دفاتر یا ایئر لائن کی ویب سائٹس پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

پچھلی پوسٹ

کورونا ۔۔۔ کویت ۔۔۔ اور دنیا ۔۔۔ جاوید احمد

اگلی پوسٹ

آن لائن تعلیم اور درپیش مسائل

اگلی پوسٹ
آن لائن تعلیم اور درپیش مسائل ۔ عاصمہ حسن

آن لائن تعلیم اور درپیش مسائل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

کویت کی تازہ ترین خبریں ای میل میں حاصل کرنے کے لئے ابھی سبسکرائب کریں

ہم صرف اہم خبریں اور معلومات ہی آپ کو بھیجیں گے

حالیہ پوسٹیں

  • المزینی ایکسچینج کمپنی کی جانب سے فروانیہ میں اپنی نئی برانچ کا افتتاح
  • تربوز کی کہانی میم سین کی زبانی
  • لیموں پانی روزانہ کیوں پینا چاہئے

زمرے

  • اردو شاعری
  • انٹرٹینمنٹ
  • اہم خبریں
  • پاکستان
  • پکوان
  • تعلیم و تربیت
  • خصوصی فیچرز
  • خلیجی خبریں
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • عالمی خبریں
  • فیشن و سٹائل
  • کاروبار
  • کھیل
  • کویت
  • لیگل کلنک
  • ویڈیوز

© 2015-2023 UrduKuwait - Kuwait's First Online Urdu News Portal.

  • صفحئہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی
  • قوائد و ضوابط
  • اشتہارات
  • رابطہ کریں

Welcome Back!

Sign In with Facebook
Sign In with Google
OR

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
error: آپ یہ مواد کاپی نہیں کر سکتے !!
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • کویت
  • پاکستان
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم و تربیت
  • خصوصی فیچرز
  • انٹرٹینمنٹ
  • پکوان
  • اردو شاعری

© 2015-2023 UrduKuwait - Kuwait's First Online Urdu News Portal.