• اشتہارات
  • رابطہ کریں
  • Login
Submit News
جمعہ, 9 مئی ,2025
Urdu Kuwait
Advertisement
  • صفحۂ اول
  • کویت
  • پاکستان
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم و تربیت
  • خصوصی فیچرز
  • انٹرٹینمنٹ
  • پکوان
  • اردو شاعری
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • کویت
  • پاکستان
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم و تربیت
  • خصوصی فیچرز
  • انٹرٹینمنٹ
  • پکوان
  • اردو شاعری
No Result
View All Result
Urdu Kuwait
No Result
View All Result
صفحۂ أول خصوصی فیچرز

کرونا وائرس اور ہماری ذمہ داری‎ ۔ عاصمہ حسن

اردو کویت by اردو کویت
مارچ 19, 2020
in خصوصی فیچرز
32 0
0
کرونا وائرس اور ہماری ذمہ داری‎ ۔ عاصمہ حسن 1
35
SHARES
266
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

جیسا کہ آجکل کرونا وائرس کی وجہ سے بے یقینی کی سی کیفیت پیدا ہو گئی ہے ـ ہر چینل’ ہر طرف اسی کی ہی بات ہو رہی ہے ـ پاکستان سمیت کئی دیگر ممالک اس کی لپیٹ میں آ چکے ہیں ـ انڈیا’ امریکہ’ برطانیہ’ ایران’ اٹلی اور غرض تمام ریاستیں جو سپر پاورز بنی ہوئی تھی سب ایک طرف ہیں اور کرونا وائرس دوسری طرف ہے ـ اللّہ تعالٰی نے دکھا دیا کہ سپر پاور صرف اُسی کی ذات ہے ـ ایسے ممالک جو سائنس اور ٹیکنالوجی میں سب سے آگے ہیں اس ایک وائرس کے آگے سرجھکانے پر مجبور ہیں ـ تقریبا 49 ریاستیں اس وائرس کے آگے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو گئی ہیں ـ لاک ڈاؤن دیکھنے میں آ رہا ہے زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے گھروں سے نکلنے پر پابندی لگا دی گئی ہے تمام ترقی پزیر ممالک میں گھر سے کام (ورک فرام ہوم )کو اہمیت دی جا رہی ہے ـ حتی کہ پاکستان میں بھی تمام تعلیمی ادارے بند کر دئیے گئے ہیں بورڈ کے امتحانات ملتوی کر دئیے گئے ہیں ہر طرف خوف و حراس کی کیفیت پھیل گئی ہے ـ اب کوئی ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے کا بھی روادار نہیں ہے ـ گلے ملنا تو دور کی بات ہے ـ

اس لاک ڈاؤن سے جہاں معشیت کو نقصان پہنچ رہا ہے وہاں ذہنی اذیت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے ـ ہمارے ذہن پر صرف کرونا وائرس ہی سوار ہے ـ دل میں ایک ڈر و خوف بیٹھ گیا ہے زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے ـ  

اٹلی میں ڈاکٹرز نے 50 سال سے اوپر کے متاثرہ مریض کا علاج کرنے سے انکار کر دیا ہے اگر پاکستان کی بات کریں تو ہمارے پاس تو سہولیات ہی میسر نہیں ہیں ہم کیسے مقابلہ کر سکتے ہیں ـ

اس موقع پر ہم سب کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا  چاہیے ـ  سب سے بڑھ کر میڈیا کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہیے اور اپنی ذمہ داری بخوبی نبھانی چاہیے ـ اس خوف سے لوگوں کو باہر نکالنا چاہیے  ـ  میمز’ لطیفے بنانے کی بجائے ہیں ہمیں چاہیے  کہ آگاہی پروگرام کریں لوگوں کو بتائیں کہ یہ جان لیوا مرض نہیں ہے بلکہ ایک وائرس ہے جس میں صرف احتیاط کی ضرورت ہے خود کو صاف رکھنے کی ضرورت ہےـ ہمارا ایمان بھی کہتا ہے کہ صفائی نصف ایمان ہے ـ

مسلمان ہونے کے ناطے ہمارا ایمان ہے کہ ہر چیز اللّٰہ کی طرف سے ہے تو اس کی طرف رجوع کیوں نہیں کرتےـ اللّٰہ تعالٰی نے یہ واضح کر دیا ہے کہ دنیا کی ساری طاقتیں ایک طرف ہیں اور اسکی خدائی ایک طرف ہے ـ یہ صرف ہمارا رب ہے جو کائنات کو چلا رہا ہے صرف وہی رب ہے جو مالک ہے کارساز ہے ـ ابھی بھی وقت ہے سدھرنے کا ‘ ایک دوسرے کا ساتھ دینے کا ـ

ایک طرف اتنا مشکل وقت ہےاور دوسری طرف ہم ذخیرہ اندوزی میں مصروف ہیں’ بلیک میں چیزیں فروخت کررہے ہیں ـ ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر ناپید ہو گئے ہیں ـاگر کہیں سے مل رہے ہیں تو تین گنا قیمت ادا کرنی پڑ رہی ہے ـ

حکومت نے تعلیمی ادارے بند کیے ہیں تاکہ گھروں میں رہا جائے بجائے اس کے ہم موقع کی سنگینی کو سمجھیں ہم بچوں کو لے پارکوں’ مارکیٹوں اور ریسٹورنٹس کا رخ کر رہے ہیں ـ   اپوزیشن کو اور عوام کو حکومت کا ساتھ دینا چاہیے  ـ حکومت کی طرف سے دی گئی ہدایات پر عمل کرنا چاہیے  اور حکومت کو بھی چاہیے  کی مثبت اقدامات کریں ـ ہم سب کو وقت کی نزاکت کو سمجھنا چاہیے  اور اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہیے ـ اپنی سوچ کو بدلنا چاہیے  اپنی روش کو بدلنے کا وقت ہے اللّٰہ کی طرف رجوع کرنے کا وقت ہے ـ وہی آخری امید ہے اللّہ تعالٰی ہم سب کو اپنی حفاظت میں رکھیں آمین ثمہ آمین ـ       

Tags: coronavirus
پچھلی پوسٹ

علامہ مولانا ناصر مدنی کا اغواء اور بہیمانہ تشدد

اگلی پوسٹ

کورونا وائرس کے باعث فیشن کا مقبول ترین میلا ’میٹ گالا 2020‘ بھی ملتوی

اگلی پوسٹ
کورونا وائرس کے باعث فیشن کا مقبول ترین میلا ’میٹ گالا 2020‘ بھی ملتوی

کورونا وائرس کے باعث فیشن کا مقبول ترین میلا ’میٹ گالا 2020‘ بھی ملتوی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

کویت کی تازہ ترین خبریں ای میل میں حاصل کرنے کے لئے ابھی سبسکرائب کریں

ہم صرف اہم خبریں اور معلومات ہی آپ کو بھیجیں گے

حالیہ پوسٹیں

  • المزینی ایکسچینج کمپنی کی جانب سے فروانیہ میں اپنی نئی برانچ کا افتتاح
  • تربوز کی کہانی میم سین کی زبانی
  • لیموں پانی روزانہ کیوں پینا چاہئے

زمرے

  • اردو شاعری
  • انٹرٹینمنٹ
  • اہم خبریں
  • پاکستان
  • پکوان
  • تعلیم و تربیت
  • خصوصی فیچرز
  • خلیجی خبریں
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • عالمی خبریں
  • فیشن و سٹائل
  • کاروبار
  • کھیل
  • کویت
  • لیگل کلنک
  • ویڈیوز

© 2015-2023 UrduKuwait - Kuwait's First Online Urdu News Portal.

  • صفحئہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی
  • قوائد و ضوابط
  • اشتہارات
  • رابطہ کریں

Welcome Back!

Sign In with Facebook
Sign In with Google
OR

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
error: آپ یہ مواد کاپی نہیں کر سکتے !!
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • کویت
  • پاکستان
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم و تربیت
  • خصوصی فیچرز
  • انٹرٹینمنٹ
  • پکوان
  • اردو شاعری

© 2015-2023 UrduKuwait - Kuwait's First Online Urdu News Portal.